قومی

Owaisi’s Remarks Spark Political Debate: اویسی کے تازہ بیانات پر سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ، بی جے پی نے بنایا تنقید کا نشانہ تو کانگریس نے کی حمایت

ساورکر اور گولوالکر کے بارے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے بیانات نے سیاسی گلیاروں میں نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ساورکر اور گولوالکر نے چھترپتی سمبھاجی کو ’’گالی‘‘ دی تھی۔ اویسی کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں گرماگرم بحث چھڑ گئی ہے۔

اویسی نے گولوالکر کی وراثت کی تعریف کرنے والی فلم ’’چھاوا‘‘ کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کے موقف پر سوال اٹھایا۔ اویسی نے پوچھا گولوالکر کو اپنا سرپرست ماننے والے وزیر اعظم مودی اس فلم کی حمایت کیوں کر رہے ہیں، جس میں پیش کیے گئے ہیرو کو گولوالکر نے گالی تھی۔ اویسی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ساورکر اور گولوالکر نے سمبھاجی کو گالی دی تھی۔ پھر وزیر اعظم نریندر مودی کیوں کہتے ہیں کہ فلم ’چھاوا‘ اچھی ہے، جب کہ وہ گولوالکر کو اپنا استاد مانتے ہیں۔‘‘

اویسی کے بیان پر سیاسی لیڈران کا ردعمل 

دریں اثنا بی جے پی نے جہاں اویسی کے ان تبصروں پر سخت تنقید کی ہے، وہیں کانگریس نے اویسی کی حمایت میں سامنے آئی ہے۔ کانگریس ایم پی راشد علوی نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ساورکر کوئی مذہبی آدمی نہیں تھے۔ ساورکر کا کھان-پان بی جے پی سے ہضم نہیں ہوگا۔ آج کی تاریخ میں میں اس پر بات کرکے کسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتا۔‘‘

وہیں دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے قوم کے لیے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے ساورکر کا دفاع کیا۔ منجنر سنگھ نے کہا ’’ویر ساورکر نے اس ملک کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کو کسی ایک مذہب کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے ملک اور ہماری ثقافت کے لیے باعث فخر ہیں۔ اگر کوئی اسے مذہب کی عینک سے دیکھنا چاہتا ہے تو یہ اس کا نظریہ ہے۔‘‘

وقف ترمیمی بل پر جاری ہے بحث

اویسے کے بیان سے پیدا ہونے والا یہ تنازعہ صرف یہیں تک محدود نہیں رہا، بلکہ وقف ترمیمی بل 2024 تک بڑھ گیا۔ اویسی نے کہا حکومت وقف املاک پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور اسے مسلمانوں سے چھیننا چاہتی ہے۔ جمعہ کو حیدرآباد میں تقریر کرتے ہوئے اویسی نے کہا ’’آر ایس ایس مغلوں کی قبروں اور وقف املاک کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ نیا قانون وقف املاک ان لوگوں کو دینا چاہتا ہے جنھوں نے ان پر قبضہ کر رکھا ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر راشد علوی نے اویسی کے اس بیان کی حمایت کرتے ہوئے وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعے حکومت مساجد اور درگاہوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے۔

ہولی کی تقریبات کے دوران مسجدوں کو ڈھکنے پر بھی بولے اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے مسلمانوں کو ہولی کے دوران گھر کے اندر رہنے یا اپنے آپ کو ڈھانپنے کی تلقین کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ ہندوستان کے مسلمان بزدل نہیں ہیں۔ اویسی نے کہا کہ ’’ہم نہیں بھاگیں گے، ہم بزدل نہیں ہیں۔ جو ڈر گئے وہ بھاگ کر پاکستان چلے گئے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ بہت خوفزدہ ہیں تو آپ کو نماز نہیں پڑھنی چاہیے اور گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ اور جیسے ہم نے اپنی مساجد کو ڈھانپ لیا ہے، ہمیں بھی اپنے آپ کو ڈھانپنا چاہیے، ورنہ گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے۔‘‘

بی جے پی لیڈر اور دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے اویسی کے ان تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے نماز پر کسی قسم کی پابندی سے انکار کیا۔ سرسا نے کہا ’’جہاں تک کسی کو نماز پڑھنے سے روکنے کا تعلق ہے، یہ نہ تو ہمارے ملک کی ثقافت ہے اور نہ ہی ہماری حکومت کی سوچ ہے۔ لیکن اگر کسی کو ہولی سے کوئی مسئلہ ہے، تو وہ باہر آنے سے گریز کرے، کیونکہ ہولی سال میں ایک بار آتی ہے۔ ہولی منانے کو یقینی بنانے کے لیے اتنے زیادہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی پر ہونے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ اس قسم کی انتہا پسندی ہندوستان کی ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago