Owaisi reacts strongly after alleged assault on man at UP railway station:مراداباد کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ آل انڈیامم مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر شوکت علی نے اس سے قبل اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا، جس میں اس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ہجوم نے اس پر حملہ کیا اور اسے برہنہ کردیا اور جئے شری رام کا نعرہ لگاوایا۔
اسد الدین اویسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا کہ اس شخص کو زبردستی کپڑے اتار کر جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا۔ آر ایس ایس کے موہن نے ‘ایک ہزار سال کی جنگ’ کا ذکر کیا۔ کیا یہ اسی جنگ کا ایک اور ثبوت ہے، یوپی پولیس کو اس پر سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
مرادآباد جی آر پی کے مطابق کلپ میں نظر آنے والے شخص کی شناخت مراد آباد کے 42 سالہ تاجر عاصم حسین کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ 12 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب وہ پدماوت ایکسپریس میں دہلی سے مراد آباد جا رہے تھے۔
تاہم، مرادآباد جی آر پی کے ڈپٹی ایس پی دیوی دیال نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس شخص کے ساتھی مسافر نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد اس کی پٹائی کی گئی ۔
AIMIN لیڈروں کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں، اس شخص نے کہا کہ وہ دہلی سے جانے مرادآباد والی ٹرین میں سوار ہوا تھا۔ تاجر نے الزام لگایا کہ جب ٹرین ہاپوڑ اسٹیشن پر رکی اور وہاں بھیڑ لگ گئی تو کچھ لوگوں نے دھکے مارنا شروع کر دیا۔ کسی نے شور مچایا ‘وہ چور ہے’ اور اسی وقت میرے اردگرد موجود لوگوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔
تاجر نے الزام لگایا کہ ہجوم میں موجود لوگوں نے میری داڑھی کھینچی اور مجھ سے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے کو کہا، لیکن میں نے انکار کر دیا۔ انہوں نے مجھے بیلٹ سے بے رحمی سے مارا۔ انہوں نے مجھے اتنی بری طرح مارا کہ میں تقریباً ہوش کھو بیٹھا۔
ٹویٹر پر اویسی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، جی آر پی ایس پی نے ہندی میں لکھا کہ اس واقعہ سے متعلق موصولہ شکایت کی بنیاد پر متعلقہ سیکشن کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
متاثرہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ڈی ایس پی دیوی دیال نے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 323، 504، 392 اور 298 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تاہم، ابتدائی تحقیقات کے مطابق، مذہبی نعرے بازی اور اس شخص کی داڑھی پکڑنے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ مزید برآں، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مسافر مبینہ طور پر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنے کے بعد پیٹا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…