قومی

Owaisi Outrage Over Hike in Haj Airfares: حج کرایہ بڑھانے پر برہم ہوئے اسدالدین اویسی، بولے- یہ عازمین کا استحصال ہے، سرکلر واپس لینے کا کیا مطالبہ

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکنِ پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے حج سفر کے فضائی کرایوں میں اضافے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا حج عازمین سے ’ہوائی کرایے میں فرق‘ کے نام پر اضافی 10 ہزار روپے طلب کر رہی ہے، یہ تب ہو رہا ہے، جب چند ماہ قبل ہی ممبئی سے روانہ ہونے والے ہر حاجی سے 90,844 روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ یہ عام مسافروں کے موجودہ قیمتوں سے تقریباً دوگنا ہے۔

’کیا حاجی سزا بھگت رہے ہیں؟‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حج کمیٹی کے ذریعے سفرحج پر جانے والے عازمین سزا بھگت رہے ہیں؟ یہ سراسر استحصال ہے اور کچھ نہیں۔ زیادہ تر حاجی امیر نہیں ہوتے، وہ حج پر جانے کے لیے سالوں تک پیسے بچاتے ہیں۔

سرکلر واپس لینے کا مطالبہ

اویسی نے مزید لکھا کہ یہ ان کے لیے کوئی عیش و آرام نہیں ہے۔ اس سرکلر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور عازمین حج سے وصولی گئی رقم انہیں واپس کی جانی چاہئے۔ انہوں نے لکھا، ’’سر کرن رجیجو، ​​براہ کرم اس سرکلر کو واپس لے لیجئے، یہ مناسب نہیں ہے۔‘‘

حج کمیٹی کا موقف

واضح رہے کہ 28 اپریل کو حج کمیٹی کی جانب سے جاری ایک خط میں کہا گیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اقلیتی امور نے فضائی چارٹر خدمات کے کرایے میں ایک بار ترمیم کی منظوری دی ہے۔

اضافی 100 ڈالر فی حاجی

کمیٹی کے مطابق، نظرثانی شدہ کرایے میں فی حاجی 100 امریکی ڈالر کا اضافہ شامل ہے، جو ہر مسافر کو خود برداشت کرنا ہوگا، چاہے اس کا روانگی پوائنٹ کوئی بھی ہو۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ وجہ قرار

حج کمیٹی نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ ایئرلائنز کی بار بار کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے، جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے بنیادی کرایہ میں 400 ڈالر تک اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ فیصلہ تمام حقائق کا جائزہ لینے اور متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago