قومی

Workers registered on e-Shram portal: ای-شرم پورٹل پر غیر منظم شعبے کے 31.38 کروڑ کارکنوں کا رجسٹریشن مکمل، روزگار اور بہبود کی اسکیموں تک آسان رسائی

غیر منظم شعبے کے کارکنوں کی قومی ڈیٹا بیس کی تشکیل کے لیے وزارتِ محنت و روزگار نے 26 اگست 2021 کو ای-شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد ایسے کارکنوں کی رجسٹریشن کرنا ہے جو غیر منظم شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں خود اعلان کی بنیاد پر ایک یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (UAN) فراہم کیا جاتا ہے۔

رجسٹریشن کی تازہ پیش رفت

جمعرات کو راجیہ سبھا میں پیش کردہ معلومات کے مطابق، 27 نومبر 2025 تک 31.38 کروڑ سے زائد غیر منظم کارکن ای-شرم پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار وزیر مملکت برائے محنت و روزگار شوبھا کرندلاجے نے تحریری جواب میں پیش کیے۔

ای-شرم ون اسٹاپ سلوشن کی شروعات

بجٹ 2024-25 کے اعلان کے مطابق، غیر منظم کارکنوں کو مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک ایک ہی پلیٹ فارم سے رسائی دلانے کے لیے حکومت نے 21 اکتوبر 2024 کو ای-شرم ’ون اسٹاپ سلوشن‘ کا آغاز کیا۔ اس نظام کے تحت مختلف فلاحی و سماجی تحفظ کی اسکیموں کو ایک ہی پورٹل—ای-شرم سے مربوط کیا گیا ہے۔

سماجی تحفظ کی اسکیموں کا انضمام

اب تک مرکزی وزارتوں اور محکموں کی 14 اسکیمیں ای-شرم سے منسلک کی جا چکی ہیں، جن سے غیر منظم کارکنوں بشمول مہاجر مزدوروں کو زیادہ سہولت مل رہی ہے۔ ای-شرم پورٹل کو مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز سے جوڑا گیا ہے: پردھان منتری شرم یوجی مان دھَن (PM-SYM)، نیشنل کیریئر سروس (NCS)، اسکل انڈیا ڈیجیٹل حب (SIDH)، یوماگ (UMANG)، ڈیجی لاکر، مائی اسکیم اور اوپن گورنمنٹ ڈیٹا پلیٹ فارم (OGD)۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کارکن نہ صرف اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں بلکہ اپنے استفادے کی صورتحال بھی دیکھ سکیں۔

مہاجر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ

مہاجر کارکنوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مرکز نے 1979 میں انٹر اسٹیٹ مائیگرنٹ ورک مین ایکٹ نافذ کیا تھا۔ اس قانون کو حال ہی میں آکوپیشنل سیفٹی، ہیلتھ اینڈ ورکنگ کنڈیشن کوڈ (OSH Code) میں شامل کر دیا گیا ہے، جو 21 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

نیشنل کیریئر سروس (NCS) پورٹل کی صورتحال

ایک دوسرے تحریری جواب میں مرکزی وزیر محنت و روزگار منسکھ منڈاویہ نے بتایا کہ 20 نومبر 2025 تک: 6.02 کروڑ ملازمت کے خواہشمند رجسٹر ہوئے، 54.27 لاکھ آجر (Employers) رجسٹر ہوئے اور 8.17 کروڑ ملازمتوں کے مواقع پورٹل پر موجود ہیں۔ NCS پورٹل ایک جامع پلیٹ فارم ہے جو: سرکاری و نجی ملازمتیں، روزگار کی میلے، کیریئر گائیڈنس اور ہنرمندی اور تربیتی پروگرام جیسے خدمات ایک جگہ فراہم کرتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ای-شرم اور NCS جیسے پلیٹ فارم غیر منظم شعبے کی ورک فورس کو منظم بنانے، سہولتیں فراہم کرنے اور ملکی روزگار نظام کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

43 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

1 hour ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 hours ago