قومی

Over 1.2 lakh railways vacancies under recruitment for 2024–2025-Government: ریلوے میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد آسامیاں، بھرتی کا عمل 2024–2025 میں جاری: حکومت

ریلوے میں 1,20,579 آسامیوں پر بھرتی کا عمل 2024 اور 2025 کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع مرکزی وزیر ریلوے اشوینی ویشنو نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں دی۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 11 برسوں میں ریلوے نے 5.08 لاکھ تقرریاں کی ہیں، جو پچھلی دہائی کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔وزارت کے مطابق ریلوے میں بھرتی ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے، کیونکہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے اس وسیع اور پیچیدہ نظام کو مستقل افرادی قوت کی ضرورت رہتی ہے۔ ہر محکمہ اپنی ضرورت، تکنیکی تبدیلیوں، میکانائزیشن اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق آسامیوں کا اندراج کرتا ہے۔

کن کن عہدوں پر بھرتی؟

ان آسامیوں میں اسسٹنٹ لوکو پائلٹ (ALP)، ٹیکنیشن، آر پی ایف کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل، جونیئر انجینئر (JE)، ڈپو میٹریل سپرنٹنڈنٹ، کیمیکل اینڈ میٹالرجیکل اسسٹنٹ، پیرا میڈیکل اسٹاف، نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگری (NTPC) اور لیول 1 کے عہدے جیسے ٹریک مینٹینر اور پوائنٹس مین شامل ہیں۔

امتحانی مراحل تقریباً مکمل

59,678 عہدوں کے لیے پہلے مرحلے کے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) بڑی سطح پر مکمل ہو چکے ہیں۔اسی طرح ALP، JE/DMS/CMA اور NTPC (گریجویٹ) کے لیے دوسرے مرحلے کے CBT بھی منعقد ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ALP کیٹیگری کے لیے کمپیوٹر بیسڈ ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (CBAT) بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔32 ہزار سے زائد لیول-1 آسامیاں کا امتحانی عمل نومبر 2025 میں 140 شہروں میں شروع ہوا۔آر پی ایف کانسٹیبل کے 4,208 عہدوں کے لیے فزیکل ایفیشنسی ٹیسٹ بھی اسی ماہ شروع ہوا۔متعدد ٹیکنیکل، پیرا میڈیکل، جونیئر انجینئر، آر پی ایف سب انسپکٹر اور ALP عہدوں کے لیے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں بھی جاری کی جا چکی ہیں۔

2025 کے لیے نئی بھرتی نوٹیفیکیشن

ریلویز نے 2025 کے لیے 28,463 نئی آسامیوں کے سات نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:— ALP— ٹیکنیشن— سیکشن کنٹرولرز— جونیئر انجینئر— پیرا میڈیکل اسٹاف— NTPC (گریجویٹ و انڈرگریجویٹ)

شفاف امتحانی عمل

وزارت نے بتایا کہ پورا امتحانی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد ہوا اور کہیں بھی پیپر لیک یا بدعنوانی کا واقعہ سامنے نہیں آیا، جو اس بڑے امتحانی ڈھانچے کے لحاظ سے قابلِ ذکر کامیابی ہے۔2004–2014 کے درمیان 4.11 لاکھ بھرتیاں ہوئیں، جبکہ 2014–2025 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 5.08 لاکھ ہو گئی۔

سالانہ بھرتی کیلنڈر متعارف

بھرتی کے عمل کو مزید منظم کرنے کے لیے 2024 سے سالانہ ریکروٹمنٹ کیلنڈر نافذ کیا گیا ہے، جس سے امیدواروں کو امتحانات، ٹریننگ اور تقرری کی ٹائم لائنز پہلے سے معلوم رہتی ہیں۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ وقتی ضرورت کے تحت کنٹریکٹ پر کی جانے والی تقرریاں صرف عارضی ہوتی ہیں اور ان سے مستقل نوکری کا کوئی حق پیدا نہیں ہوتا۔ جیسے ہی باقاعدہ بھرتی کے امیدوار ڈیوٹی سنبھالتے ہیں، یہ کنٹریکچول عہدے ختم کر دیے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

17 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

30 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

52 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago