قومی

Parliament Monsoon Session: حکومت کی ضمانتوں کو نافذ کرنا ہمارا مقصد، بجٹ اجلاس سے پہلے پی ایم مودی کا بیان

Parliament Monsoon Session: وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ اجلاس سے پہلے قوم سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا، آج ساون کا پہلا پیر ہے۔ اس مبارک دن پر ایک اہم اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ میں اہل وطن کو ساون کے پہلے پیر کی مبارکباد دیتا ہوں۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ آج پورے ملک کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔ یہ ایک مثبت سیشن ہونا چاہیے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ 60 سال بعد کوئی حکومت تیسری بار واپس آئی ہے اور اسے تیسری اننگز کا پہلا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ ملک اسے ہندوستان کی جمہوریت کے ایک باوقار واقعہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے خصوصی اپیل

پی ایم مودی نے کہا، آج میں اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ جنوری سے ہم نے جتنی بھی لڑائیاں لڑنی تھی، لڑی ہے۔ جو بھی عوام کو بتانا تھا بتا دیا۔ لیکن اب وہ وقت ختم ہو چکا ہے۔ اہل وطن اپنا فیصلہ دے چکے ہیں۔ اب منتخب ارکان پارلیمنٹ کا فرض ملک کی عوام کے لئے  ہے۔ اب تمام ارکان پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی سے اوپر اٹھ کر ملک کے لیے جدوجہد کریں۔

یہ بھی پڑھیں- Kanwar Yatra Nameplate Controversy: کانوڑ روٹ پر نام کی تختی والے یوگی حکومت کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت آج

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دوران اپوزیشن NEET پیپر لیک، ریلوے سیکورٹی اور کانوڑ یاترا سے متعلق یوپی حکومت کے فیصلے سمیت کئی مسائل اٹھا سکتی ہے۔ بجٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے آج (22 جولائی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اقتصادی سروے پیش کریں گی۔

آج سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اس میں کل 19 میٹنگیں ہونے والی ہیں۔ اس عرصے کے دوران حکومت کی جانب سے 6 بل پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ اس میں 90 سال پرانے ایئر کرافٹ ایکٹ کو تبدیل کرنے کا بل اور جموں و کشمیر کے بجٹ کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔ بل کی پیش کش کے دوران اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago