نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف بدھ کو کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ جنتر منتر جانے کے لیے بسوں میں سوار ہو کر روانہ ہوئے، تاہم پولیس نے راستے میں سخت بیریکیڈنگ کرکے انہیں روک دیا۔ جنتر منتر پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے راستے بند کر دیے، جس کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ اسی دوران پرینکا گاندھی بھی سڑک پر لیٹ گئیں اور وہاں سے ہٹنے سے انکار کردیا۔ کچھ دیر بعد دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دونوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں احتجاج کی جگہ سے گاڑی میں بٹھا کر لے گئی۔
’میں یہاں سے نہیں ہٹوں گی‘، پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے احتجاج کے دوران الزام لگایا کہ الیکشن کمشنر سے ملاقات کی خواہش رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جو ارکان پارلیمنٹ صرف الیکشن کمشنر سے ملنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ کو مارا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید الزام لگایا، ’’پولیس اہلکاروں نے مجھے جگہ جگہ خراشیں پہنچائی ہیں۔ انہوں نے ہمیں زمین پر پٹخ دیا۔ اب ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔ وہ اپنی فورس واپس بلائیں۔ میں یہاں سے نہیں ہلوں گی۔‘‘
راہل گاندھی بولے – ’ہر FIR میرے لیے تمغہ ہے‘
احتجاج کے دوران راہل گاندھی نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایف آئی آر سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔ مجھ پر 100 ایف آئی آر بھی ہو جائیں تو یہ میرے لیے تمغے ہیں۔ میرے لیے ہر ایف آئی آر تمغہ ہے۔‘‘ انہوں نے گیانیش کمار پر جمہوریت ختم کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا، ’’جمہوریت ختم کرنے والے نہیں بچیں گے۔‘‘
CEC کو لے کر ایک بار پھر بڑھا تنازع
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ SIR کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے ملاقات اور اپنے مطالبات پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدھ کو جنتر منتر جانے سے روکنے کے بعد اپوزیشن ارکان سڑک پر ہی بیٹھ گئے۔ پولیس کی جانب سے راستے میں سخت سکیورٹی اور بیریکیڈنگ کی گئی تھی۔ احتجاج کے دوران پرینکا گاندھی سڑک پر لیٹ گئیں، جبکہ بعد میں پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دونوں کو حراست میں لے لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دہلی کے سیماپوری علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک 4 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہونے…
بی جے ڈی اگرچہ کسی اتحاد میں بی جے پی کے ساتھ شامل نہیں ہے،…
شوہر کے وفات کے بعد دو بچوں کی پرورش کی ذمہ داری سنبھالنے والی کویتا…
پرشانت کشور نے بے روزگاری، نوجوانوں کی نقل مکانی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال…
اتر پردیش حکومت نے 20 آئی پی ایس افسران کے تبادلے کیے، کئی اضلاع میں…
وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو صبح تقریباً 10 بجے یشوبھومی میں انڈیا موبائل…