قومی

Operation Sindoor BSF New Video: بی ایس ایف کی اسٹرائیک میں پاکستان کی 72 چوکیاں ہوئی تھیں تباہ… آپریشن سندورکا نیا ویڈیوآیا سامنے

Operation Sindoor New Video: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان نے پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کرنے کے لئے آپریشن سندورلانچ کیا۔ اس سے متعلق مسلسل اپڈیٹ آرہے ہیں۔ پہلے فوج نے ویڈیو اور تصویر جاری کرکے اس آپریشن کی جانکاری دی۔ اب بارڈرسیکورٹی فورسیز(بی ایس ایف) نے آپریشن سندور کا نیا ویڈیو جاری کیا ہے اور کہا کہ بی ایس ایف نے پاکستان کی 72 چوکیاں تباہ کیں۔

منگل (27 مئی، 2025) کو جاری کئے گئے آپریشن سندور کے ایک نئے ویڈیو میں بی ایس ایف کی طرف سے پاکستانی علاقے میں اندرتک دہشت گردانہ ٹھکانوں پر درست حملے دکھائے گئے ہیں۔ پاکستانی رینجرس اپنی جان بچا کر بھاگتے ہوئے نظرآرہے ہیں تو دہشت گردانہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی پاکستانی چوکیوں کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

‘لشکرکے لانچ پیڈ کو کردیا تباہ’

میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بی ایس ایف نے جموں فرنٹیئرکے انسپکٹرجنرل ششانک آنند نے کہا کہ بی ایس ایف نے اخنور، سانبا اورآرایس پورہ سیکٹروں میں کئی دہشت گردانہ لانچ پیڈ تباہ کردیئے، جن میں لونی، مست پوراورچھبارا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، “10-9 مئی کوپاکستان نے اخنورسیکٹرمیں بغیراکساوے کے گولی باری کی اوربی ایس ایف چوکیوں کونشانہ بنایا۔ جواب میں ہم نے لشکرطیبہ سے جڑے لونی لانچ پیڈ پرحملہ کیا اورکافی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا، “ہم نے کئی دشمن چوکیوں، ٹاوروں اوربنکروں کوتباہ کرکے جواب دیا۔ تقریباً 72 پاکستانی چوکیوں اور 47 پیشگی چوکیوں کونشانہ بنایا گیا۔ بی ایس ایف کو جائیداد یا بنیادی ڈھانچے کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔”

پاکستان پرنہیں کیا جاسکتا بھروسہ

انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور جاری ہے، کیونکہ پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ افسران نے بتایا کہ بی ایس ایف نے پہلے بھی دراندازی کی کوششوں کو ناکام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بین الاقوامی سرحد پر40 سے 50 مشتبہ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو بھی ناکام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے سیال کوٹ سیکٹرمیں پاکستانی گولی باری کی آڑمیں دراندازی کی کوشش کررہے مشتبہ دہشت گردوں کی ایک بڑی دراندازی کوکامیابی کے ساتھ ناکام کردیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

24 minutes ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

56 minutes ago

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

1 hour ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

2 hours ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

4 hours ago