قومی

Operation Sindoor memorial park: پاکستانی سرحد کے قریب آپریشن سندور میموریل پارک بنانے جارہی ہے گجرات کی سرکار، زمین پر ابتدائی کام شروع،جانئے کیا ہوں گی خصوصیات

گجرات حکومت نے آپریشن سندور کی یاد میں کچھ ضلع میں پاکستانی سرحد کے قریب ‘سندور ون’ میموریل پارک بنانے کا اعلان کیا ہے، جو سیکورٹی فورسز کے عزم اور قومی اتحاد کی علامت ہوگا۔ یہ پارک بھج-مانڈوی روڈ پر مرزاپر میں آٹھ ہیکٹر زمین پر بنایا جائے گا اور اسے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی توقع ہے۔ ‘سندور ون’ پارک، جو کچھ کے کلکٹر آنند پٹیل کے مطابق فوج، ایئر فورس، اور بی ایس ایف کی قربانیوں کی یادگار ہوگا، اسے قومی فخر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گجرات کی حکومت ایک یادگاری پارک پر کام کر رہی ہے جو آپریشن سندور کے لیے وقف ہے – پاکستان سے پیدا والی دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا فوجی ردعمل – دفاعی افواج کے ساتھ ساتھ قوم کے اتحاد کے احترام کے نشان کے طور پرایک پارک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ میموریل، جسے ‘سندور ون’  کہا جائے گا، ہندوستان-پاکستان سرحد پر واقع ضلع کچھ میں بنے گا، حکام نے بتایا کہ  زمین پر ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بھج-مانڈوی روڈ پر مرزاپور میں محکمہ جنگلات کی آٹھ ہیکٹر اراضی پر زیادہ کثافت والا جنگل یا ‘ون کوچ’ آئے گا۔ کلکٹر پٹیل نے کہا کہ زمین میں وہ حصہ شامل ہے جہاں آپریشن سندور کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پہلے دورہ گجرات کے دوران عوامی میٹنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ 26 مئی کی عوامی میٹنگ کے دوران، وزیر اعظم کو مادھاپور کی خواتین نے ایک ’سندور پلانٹ‘ تحفے میں دیا تھا جنہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران بھج ایئر بیس کے رن وے کو 72 گھنٹوں کے اندر مرمت کرنے میں مدد کی تھی۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ اس پودے کو پی ایم ہاؤس لے جائیں گے جہاں یہ ’’وترکش‘‘ (برگد کا درخت) بن جائے گا۔سندور ون میں 22 اپریل کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے وقف ایک علاقہ بھی ہوگا۔ پہلگام کے 26 متاثرین میں سے تین کا تعلق گجرات سے تھا۔سندور ون ایک تھیم پر مبنی میموریل پارک ہوگی جو آپریشن سندور کی بنیاد پر آٹھ ہیکٹر اراضی پر جڑی بوٹیوں، جھاڑیوں اور درختوں سمیت اعلی کثافت والے پودے لگائے گی۔ یہ ون کوچ یا شہری علاقے میں ایک مائیکرو فاریسٹ کی شکل اختیار کرے گی جس میں سندور کے پودے کثرت سے لگائے جائیں گے جس میں آرمی، ایف بی ایس، ایئر بی ایس کی طرح مختلف سیکشن تیار کیے جائیں گے۔مقامی ماحول اور مٹی کے حالات کے مطابق، سندور کے پودوں کے ساتھ تقریباً 35 پودوں کی انواع کی نشاندہی کی گئی ہے۔حکام نے کہا، “ہم نے فی ہیکٹر 10,000 پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، جو بھج کے گھنے جنگلات میں سے ایک ہوگا۔سندور ون کے زائرین آپریشن سندور کے دوران استعمال ہونے والے جنگی سازوسامان اور طیاروں کے ڈائیوراما کا بھی یہاں تجربہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

1 hour ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

1 hour ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

2 hours ago