قومی

Operation Sindoor: ہندوستان نے دہشت گردوں کو مارا، پاکستان کی بوکھلاہٹ سے مچ گیا ہنگامہ

ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا زبردست جواب دیتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں پراسٹرائیک کرکے بے قصورافراد کے قتل کا انتقام لے لیا ہے اوران کی فیملی کے زخموں پرمرہم لگا دی ہے۔ ہندوستانی کی جانبازفوج نے صرف 25 منٹ میں 9 دیشت گردابی ٹھکانوں پرحملہ کیا، جس میں 100 سے زیادہ دہشت گرد یا ٹیررسٹ مارے گئے۔ ہندوستان نے پاکستان کوایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ سالوں تک اسے یاد رکھے گا۔ اس اسٹرائیک کو آپریشن سندورکا نام دیا گیا۔ ہندوستانی فوج کی پلاننگ اورمنصوبہ بندی کتنی مضبوط اورسٹیک تھی کہ ایک بھی پاکستانی شہری کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ رات میں ایک بج کر 5 منٹ سے لے کر1:30 بجے کے درمیان ہماری تینوں جانباز افواج نےدہشت گردوں کو مٹی میں ملا دیا۔ ہندوستانی فوج نے جس مضبوطی کے ساتھ پاکستان کے خلاف کارروائی کی ہے، وہ برسوں تک اسے یاد رکھے گا۔ ہندوستانی فوج کی اس مہم کو’’آپریشن سندور‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس حملے میں ہندوستان نے ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں پاکستان کے پرخچے اڑگئے۔ پاکستان اورپی اوکے میں دہشت گردانہ کیمپوں پرحملے کے ان پٹ خفیہ ایجنسیوں نے دیئے تھے۔ حملہ ہندوستان کی سرزمین سے ہی کیا گیا۔

پاکستان کو سبق سکھانے کے بعد ہندوستانی فوج نے پریس کانفرنس کے ذریعہ اسٹرائیک کی مکمل جانکاری دی ہے۔ پریس کانفرنس میں دو خاتون آفیسراورفارن سکریٹری نے پوری مہم کی جانکاری دی۔ کرنل صوفیہ قریشی اورونگ کمانڈرویومیکا سنگھ نے میڈیا کو جانکاری دی۔  فارن سکریٹری یا خارجہ سیکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ آج ہندوستان نے اپنے حق کا استعمال کیا۔ ہم نے بہت محتاط ہوکرکارروائی کی۔ ہم نے جواب دینے کا حق استعمال کیا۔ یہ کارروائی دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کوتباہ کرنے کے ہدف کے ساتھ کی گئی۔ وہیں ہندوستانی فوج کی افسرکرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ ”آپریشن سندور“ 22 اپریل کوپہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شکار لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے لانچ کیا گیا۔ اس کارروائی میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کوہدف بنایا گیا ہے اورانہیں برباد کیا گیا ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ ”آپریشن سندور“ کے دوران یہ خیال رکھا گیا کہ بے قصوراورعام پاکستانی شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ساتھ ہی پاکستان کے اندر کسی بھی فوجی ٹھکانے کوبھی نشانہ نہیں بنایا گیا۔

حالانکہ پاکستان نے بوکھلاہٹ میں کشمیر میں حملہ کردیا، جس میں  10 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں پاکستانی فوج ابھی بھی ہندوستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے اورجوابی حملہ کرنے کی بات کررہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہندستانی فوج سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت اس میں بالکل بھی نہیں ہے۔ ہندوستان کی طاقت کوپوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان نے یہ بھی دکھا دیا ہے کہ ہمارا نشانہ صرف دہشت گرد ہیں، نہ توآرمی پرحملہ کیا گیا اورنہ ہی عام شہریوں کونشانہ بنایا گیا۔  اس طرح سے ہم اپنی جانباز فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہیں ہندوستان ابھی پوری طرح سے تیارہے کہ اگردہشت گردوں کوپناہ دینے والا پاکستان کوئی جوابی کارروائی کرتا ہے توہندوستان اس کو ایسا سبق سکھائے گا کہ اس کی آئندہ نسلیں بھی اس کو یاد رکھیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

2 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 hours ago