قومی

Amit Shah holds important meeting: وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحدی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اہم میٹنگ، ہر صورت حال کے لیے تیار رہنے کی دی ہدایت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پاکستان اور نیپال سے ملحقہ سرحدی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنرز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس ملاقات میں سب نے آپریشن سندور کی تاریخی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کو مبارکباد دی۔

سرحدوں پر سیکورٹی اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات

اس میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ ضروری سامان اور خدمات کی دستیابی کو برقرار رکھیں اور ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف، سول ڈیفنس، ہوم گارڈز اور این سی سی جیسی راحت اور بچاؤ ٹیموں کو بھی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھیں۔

ملک مخالف پروپیگنڈے پر سختی

وزیر داخلہ نے تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر ملک مخالف پروپیگنڈے پر نظر رکھنے اور فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ امت شاہ نے حساس علاقوں میں بلا تعطل مواصلات اور حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ بھارتی فوج کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے میں سرحدی ریاستوں کے وزرا کے ساتھ امت شاہ کی یہ میٹنگ نہایت اہم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

40 minutes ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

2 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

2 hours ago