پہلگام حملے کا ہندوستان نے انتقام لینا شروع کردیا ہے اور پاک مقبوضہ کشمیر کے بہاولپور میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر اسٹرائیک کرکے پوری طرح سے تباہ کردیا ہے۔اس انتقامی کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا اور ہندوستان کی فضائیہ نے رات کو پاکستان کے اندر گھس کر حملہ کیا اور قریب 90 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔بہاولپور اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور پاکستان کے لوگ اپنے آرمی چیف کو ڈھونڈ رہے ہیں جو لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے اور حملے کے وقت سورہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ آپریشن سندورمیں جیش کے 4، لشکر کے 3 اور حزب المجاہدین کے 2 دہشت گردی کے اڈوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔آپریشن سندورکے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کی فہرست سامنے آئی ہے۔ دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیاہے۔
آپ کو بتادیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے 6-7 مئی کی درمیانی رات پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا ہے۔ ‘آپریشن سندور’ کے تحت آئی اے ایف نے پاکستان میں دہشت گردی کے 9 ٹھکانوں پر بم گرائے ہیں، جس نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آپریشن سندور بھارتی فضائیہ، بحریہ اور فوج کا مشترکہ آپریشن تھا۔ ایک طرف آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے تو دوسری طرف فوج کی جانب سے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ بھارتی فوج کے حملوں کی طاقت اتنی زیادہ تھی کہ پاکستانی فضائی دفاع کو اس بات کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ بھارتی فضائیہ نے میزائل داغے ہیں۔
معلومات کے مطابق، ہندوستانی فوج نے حملوں کے لیے مقامات کا انتخاب اس مقصد کے ساتھ کیا تھا کہ جیش محمد اور لشکر کی اعلیٰ قیادت کو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے میں ان کے کردار کو نشانہ بنایا جائے اور ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے اس طرح کی کارروائی سے پاکستان خوفزدہ ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان نے گھبرا کر کراچی اور لاہور کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کو آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پاکستان نے مظفرآباد میں بلیک آؤٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
راج کمل فلمز انٹرنیشنل نے واضح کیا کہ اس نے اپنی کسی بھی فلم کے…
ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق نے کہا کہ اُردو ایک اسی زبان ہے جس کو کبھی…
امریکہ کے ساتھ نئی بات چیت کے لیے ایران نے اپنا موقف واضح کر دیا…
سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…
جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…
چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…