قومی

Op Sindoor delegation: پاکستان کو بے نقاب کرنے کیلئے بیرون ملک جانے والے وفد کا حصہ نہیں ہوں گے یوسف پٹھان،سامنے آئی یہ بڑی وجہ

بھارت نے پاکستان کو بے نقاب کرنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ کا وفد کئی ممالک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ حکومت نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو بھی شامل کیا ہے لیکن ایک رپورٹ کے مطابق پٹھان نے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا ہے۔ترنمول کانگریس نے مرکزی حکومت سے کہا کہ یوسف پٹھان یا پارٹی کا کوئی اور رکن پارلیمان آل پارٹی وفد کا حصہ نہیں بنے گا۔ یہ وفد کئی ممالک میں جا کر دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کو بے نقاب کرے گا۔

یوسف پٹھان کے معاملے پر ٹی ایم سی نے کیا کہا؟

ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی ٹی ایم سی نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک سب سے پہلے آتا ہے اور ملک کی حفاظت کے لیے ضروری کسی بھی اقدام کے لیے ہم نے مرکزی حکومت کو اپنی مکمل حمایت فراہم کی ہے۔ ہماری مسلح افواج نے ملک کو فخر بخشا ہے اور ہم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔ خارجہ پالیسی مکمل طور پر مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اس لیے صرف مرکزی حکومت کو ہی ہماری خارجہ پالیسی کا فیصلہ کرنے اور اس کی مکمل ذمہ داری لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

ممبران پارلیمنٹ کے وفد میں یوسف پٹھان کا نام شامل کرنے سے پہلے ٹی ایم سی سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی تھی۔ بھارتی حکومت نے یوسف پٹھان سے براہ راست رابطہ کیا تھا اور اب پٹھان نے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ وفد کے ساتھ بیرون ملک جانے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔یوسف پٹھان کے بیرون ملک جانے والے ممبران پارلیمنٹ کے وفد سے اپنا نام واپس لینے کے بعد ٹی ایم سی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی حکومت ہند کا معاملہ ہے۔ مرکزی حکومت کو اس کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا آپریشن سندھور کے ذریعے جواب دیا۔ جس دوران  پاکستان اور پی او کے میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔ جواب میں پاکستان نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے کئی شہروں پر حملے کرنے کی کوشش کی، حالانکہ بھارت نے ہر حملے کو ناکام بنا دیا۔ اب بھارت دنیا بھر میں وفود بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ تمام وفود دنیا کو پاکستان کی حقیقت بتائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

40 minutes ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

1 hour ago