قومی

Farmer gets Rs 2.30 from govt: مہاراشٹر میں کسان کے اکاؤنٹ میں آئے صرف2.30 روپے،11 ایکڑ دھان کے نقصان کا ملا معاوضہ

مہاراشٹر میں موسم کی خرابی اور سرکاری مشینری کی بے عملی نے کسانوں کو خون کے آنسو بہانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایک کسان کو اتنا کم معاوضہ دیا گیا کہ وہ ایک ٹافی بھی نہیں خرید سکا۔ پال گھر ضلع سے بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جس نے ریاست کے زراعت کے افسران کی بے شرمی  کی پول کھول دی ہے۔ واڈا تعلقہ کے شیلیٹر گاؤں کے مدھوکر بابو راؤ پاٹل نے اپنے دھان کے کھیتوں کو ہوئے شدید نقصان کے لئے معاوضہ کی مانگ کرتے ہوئے درخواست دی تھی ،    شیلیٹر گاؤں کے ایک کسان مدھوکر بابو راؤ پاٹل نے 11 ایکڑ پر دھان کاشت کیا تھا۔ بے موسمی بارش کی وجہ سےاس کی دھان کی پوری فصل برباد ہوگئی، ان کے پاس  مویشیوں کے لئے  چارہ بھی نہیں بچا تھا۔

بے موسمی بارش نے فصل کو  کردیاتباہ

پاٹل نے کہا، “اس سیزن کی مسلسل بارش نے دھان کی فصل کو بری طرح متاثر کیا، جس سے وہ پانی میں ڈوب گئی اور سڑ گئی۔ یہاں تک کہ بھوسا سیاہ ہو گیا، جس سے جانوروں کے لیے چارے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اتنے بڑے نقصان کے باوجود، میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں صرف 2.30 روپے ہی جمع ہوئے ہیں۔”

شیوسینا (یو بی ٹی) نے سنگین سوالات اٹھائے

پاٹل اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ 11 ایکڑ زمین کے مالک ہیں۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی آج ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ مسئلہ اٹھایا۔ ٹھاکرے نے کہا، “یہ ایک مذاق ہے کہ پال گھر کے کسانوں کو فصل انشورنس معاوضہ کے طور پر صرف 2 روپے اور چند پیسے ملے ہیں۔”

قرض کے بوجھ تلے دبے  کسان

 چھوٹی زمینیں، بارش سے چلنے والی زراعت پر انحصار، فصلوں کے نقصانات اور قرضوں کے بوجھ نے ان کی صورتحال کو اور بڑھا دیا ہے۔ ضلع کی زیادہ تر قبائلی آبادی کے نتیجے میں کسانوں کی ایک قابل ذکر تعداد غربت میں زندگی گزار رہی ہے۔ کسان حالیہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کا معمولی معاوضہ ملنے سے ناراض ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

2 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

2 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

3 hours ago