قومی

Asaduddin Owaisi Slams Tejashwi Yadav Over Alleged Extremist Remarks : ”تیجسوی یادو نے پوری اقلیتی برادری کی توہین کی ہے“: اسدالدین اویسی نے مبینہ ’انتہا پسند‘ ریمارکس پر تیجسوی پر کی سخت تنقید

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے انہیں مبینہ ’انتہا پسند‘ قرار دے کر سیمانچل کی پوری اقلیتی برادری کی توہین کی ہے۔

پیر کو کٹیہار میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ تیجسوی یادو کا رویہ وزیراعظم نریندر مودی کے ”چھوٹے بھائی“ جیسا ہے اور وہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ ”تیجسوی نے سیمانچل کی پوری اقلیتی برادری کی توہین کی ہے۔ وہ مودی کے چھوٹے بھائی کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں اور نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ لالو کا بیٹا کہتا ہے کہ میں انتہا پسند ہوں، مگر ان کے بیان سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سیمانچل کے لوگ انہیں دکھا دیں گے کہ اصل انتہا پسندی کیا ہوتی ہے“۔

اویسی نے کہا کہ تیجسوی یادو کے بیانات کا مقصد سیمانچل کے مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے۔ ”یہ ہماری داڑھی اور ٹوپی دیکھ کر ہمیں ’انتہا پسند‘ کہتے ہیں۔ یہ صرف میری نہیں بلکہ پوری اقلیت کی توہین ہے“۔ اویسی نے 2 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک آڈیو کلپ شیئر کی تھی، جس میں تیجسوی یادو مبینہ طور پر انہیں ”انتہا پسند“ قرار دیتے سنائی دے رہے ہیں۔ اویسی نے پوسٹ میں لکھا کہ ”تیجسوی یادو نے میری ٹوپی اور داڑھی دیکھ کر مجھے انتہا پسند کہا۔ یہ سیمانچل کے ہر مسلمان کی توہین ہے“۔

اتوار کو کشن گنج میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے یادو کے بیان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ “ایک انٹرویو میں تیجسوی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے مجھ سے اتحاد کیوں نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ ‘اویسی انتہا پسند، شدت پسند ہے۔’ میں تیجسوی سے کہتا ہوں، ‘بابو، ذرا لفظ ”ایکسٹریمسٹ“ انگریزی میں لکھ کر دکھاؤ۔’ وہ مجھے انتہا پسند اس لیے کہتے ہیں کہ میں اپنے مذہب پر فخر کرتا ہوں۔” بہار میں انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو اور دوسرے مرحلے کی 11 نومبر کو ہوگی، جبکہ نتائج 14 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔

 

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

9 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

9 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

10 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

10 hours ago