قومی

Terrorist Attack in Pooch: پونچھ دہشت گردانہ حملے میں ایک جوان شہید، ایک کی حالت نازک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پونچھ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے پانچ فوجیوں میں سے ایک کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ایک اور فوجی کی حالت نازک ہے اور اس کا علاج جاری ہے جبکہ باقی تین کی حالت مستحکم ہے۔

 

  دہشت گردوں نے جموں و کشمیر میں فضائیہ کے افسران کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ہفتے کی شام دیر گئے اس حملے میں فضائیہ کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی فوجیوں کو ہوائی جہاز سے ادھم پور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔اب ان میں سے ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

 

فوج کے ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

 

ایک فوجی افسر نے بتایا کہ 4 مئی کو سرنکوٹ علاقے میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی سرنکوٹ میں حملہ ہوا تھا۔ دہشت گردوں نے 21 دسمبر کو سرنکوٹ میں فوجی قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں 5 فوجی شہید ہوئے تھے۔ تفتیشی ایجنسیوں کو پتہ چلا تھا کہ دہشت گردوں نے امریکی M-4 کاربائن اسالٹ رائفل سے اسٹیل کی گولیاں چلائی تھیں جو گاڑیوں کی موٹی لوہے کی چادر سے گزر کر فوجیوں کو لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ ڈی ریونا کو SIT نے اغوا کیس میں حراست میں لیا، پیشگی ضمانت عرضی کو عدالت نے کیا مسترد

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

13 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

24 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

34 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

37 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

46 minutes ago