قومی

Weather Update Today: دیوالی کے موقع پر دہلی میں کیسا رہے گا آج موسم؟ پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا الرٹ

ملک بھر میں لوگ اس وقت سردی محسوس کرنے لگے ہیں۔ دارالحکومت میں جمعہ کےروز بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم سرد رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے اتراکھنڈ کے کئی اضلاع میں آج یعنی اتوار (12 نومبر) کے روز بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور دیگر علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

دہلی میں اگلے چند دنوں کے دوران صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی میں اگلے چند دنوں کے دوران صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ دیوالی کے موقع پر آج دہلی میں ہلکی دھند چھائی رہے گی جبکہ دن کے وقت آسمان مکمل طور پر صاف رہے گا۔ بارش کے بعد یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری نیچے چلا گیا۔ ہفتہ کے روز دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

آج دارالحکومت کے کئی علاقوں میں AQI 200 سے اوپر ہے۔ AQI صفر اور 50 کے درمیان’اچھا’، 51 سے 100 ‘اطمینان بخش’، 101 سے 200 ‘معتدل’، 201 سے 300 ‘خراب’، 301 سے 400 ‘بہت خراب’ اور 401 سے 450 ‘بہت سنگین’ سمجھا جاتا ہے۔ جب AQI 450 سے تجاوز کر جاتا ہے، تو اسے ‘انتہائی سنگین’ زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔

بہار میں فی الحال خشک ہے موسم

وہیں بہار میں موسم فی الحال خشک ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں فرق کے باعث لوگ صبح اور شام کو ہلکی سردی محسوس کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشن گنج ریاست کا سب سے سرد مقام رہا، جبکہ سب سے زیادہ گرم کھگڑیا تھا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمالیہ کے دامن میں صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔ مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، گوپال گنج اور شیوہر اضلاع میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago