قومی

PM Modi to worship at Ramanathaswamy temple: رام نومی پر پی ایم مودی رامناتھ سوامی مندر میں کریں گے پوجا، سمندری جہازوں کے باہر نکلنے کے لیے پمبن برج کا ہوا افتتاح

رامیشورم: وزیر اعظم نریندر مودی 6 اپریل کو رام نومی کے موقع پر تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ وہاں پی ایم مودی رامیشورم میں واقع رامناتھ سوامی مندر میں پوجا کریں گے۔ اس موقع پر وہ نئے ’پمبن برج‘ کا بھی افتتاح کریں گے جو ریلوے اور سمندری نقل و حمل کے لیے بہت اہم ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منعقد ہونے والے ’پمبن برج‘ کی افتتاحی تقریب ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ یہ برج برطانوی دور کے پرانے پمبن برج کی جگہ لے لے گا، جسے ایک صدی سے زیادہ عرصہ قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

 

پمبن برج اگلے مہینے سے کھلے گا پمبن برج رامناتھ سوامی مندر کے قریب واقع جزیرہ پمبن کو مین لینڈ منڈپم سے جوڑے گا۔ اس برج سے ریل کی آمدورفت کو تقویت ملے گی اور سمندری راستے سے نقل و حرکت میں بھی آسانی ہوگی۔ اس کے افتتاح کے بعد سمندری راستے سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کے لیے راستہ کھول دیا جائے گا۔ اس برج کی لمبائی 2.10 کلومیٹر ہے۔

اس برج کا خاص ڈیزائن ہے جس میں 72.5 میٹر لمبا حصہ اٹھایا جا سکتا ہے جس سے سمندری راستے سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کے لیے راستہ کھل جائے گا۔ یہ نیا پمبن برج اپریل 2025 تک مکمل طور پر ایکٹیو ہو جائے گا۔ اس پروجیکٹ پر کام فروری 2020 میں شروع ہوا تھا۔ پی ایم او کے مطابق، تمل ناڈو میں مذہبی اور ترقیاتی نقطہ نظر سے ایک تاریخی واقعہ ہونے جا رہا ہے، اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے رامناتھ سوامی مندر میں پوجا کی اور پمبن برج کا افتتاح کیا۔ یہ دونوں واقعات ہندوستان کے ثقافتی اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

42 minutes ago

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

10 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

11 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

12 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

12 hours ago