قومی

Kangana Ranaut reply to Vijay Wadettiwar: کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار کے الزامات پر کنگنا رناوت نے کہا-میں نہ بیف کھاتی ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا سرخ گوشت

Kangana Ranaut reply to Vijay Wadettiwar: ہماچل پردیش کی منڈی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پیر (8 اپریل 2024) کو کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار کے دعوے پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیف یا سرخ گوشت نہیں کھاتی۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ’’میں بیف یا کسی قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتی۔ یہ شرمناک ہے کہ میرے بارے میں بالکل بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں کئی دہائیوں سے یوگک اور آیورویدک طرز زندگی کو فروغ دے رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا، “اس طرح کی حکمت عملی میری شبیہ کو خراب کرنے کے لئے کام نہیں کرے گی کیونکہ لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں ایک قابل فخر ہندو ہوں اور انہیں کبھی بھی کوئی چیز گمراہ نہیں کر سکتی۔ جئے شری رام۔”

وجے وڈیٹیوار نے کیا کہا؟

کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے الزام لگایا تھا کہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ بیف کھاتی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وڈیٹیوار نے کہا ہے، “بی جے پی نے کنگنا رناوت کو ٹکٹ دیا، جنہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ بیف پسند کرتی ہیں اور اسے کھاتی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: ‘…لوٹ کر یہیں آئیں گے’’ جینت چودھری کے این ڈی اے میں شامل ہونے پر سماجوادی پارٹی امیدوار اقرا حسن کا بیان

کنگنا رناوت کے بارے میں آئے روز قابل اعتراض تبصرے یا دعوے کیے جا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر رناوت اور ان کے حلقہ منڈی کو جوڑتے ہوئے ایک قابل اعتراض پوسٹ کی تھی۔ تاہم، شرینیٹ نے اس بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے یہ پوسٹ نہیں کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago