قومی

Omar Abdullah to be sworn in as J&K CM today: جموں کشمیر میں لوٹ آیا عبداللہ راج، عمرعبداللہ بطور وزیراعلیٰ آج لیں گے حلف، کانگریس نے کابینہ میں شمولیت سے فی الحال کیا انکار

جموں و کشمیر کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے، کیونکہ آج عمر عبداللہ مرکزی زیر انتظام علاقے (جے-کے) کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے جا رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد عمر عبداللہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ تقریب کا انعقاد شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹرمیں صبح 11.30 بجے ہوگا۔ اس دوران عبداللہ کابینہ کے 9 وزرا بھی حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اس تقریب میں راہل گاندھی، ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں کی شرکت متوقع ہے۔

عبداللہ کابینہ  سے کانگریس کا کنارہ

آپ کو بتادیں کہ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ کانگریس پارٹی کو کابینہ کے 10 عہدوں میں سے کتنے عہدے ملیں گے۔ کانگریس کا کوئی ایم ایل اے آج وزیر کے طور پر حلف نہیں لے گا۔ کانگریس کے جموں و کشمیر انچارج بھرت سنگھ سولنکی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور کابینہ کی تقسیم کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ کانگریس اتحاد کا حصہ ہے۔ لیکن آج کوئی بھی کانگریس ایم ایل اے حلف نہیں اٹھائے گا، کیوں کہ بات چیت جاری ہے کہ ہم حکومت کا حصہ بنیں گے یا باہر سے اس کی حمایت کریں گے۔

این سی-کانگریس اتحاد کو 48 سیٹیں ملیں

آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر میں 10 سال بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 90 سیٹوں میں سے نیشنل کانفرنس نے 42 اور کانگریس نے 6 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی 29 اسمبلی سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی اس الیکشن میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

حلف برداری میں ان قائدین کو دعوت

راہل گاندھی (قائد حزب اختلاف، کانگریس)، ملکارجن کھرگے (صدر، کانگریس)، ممتا بنرجی (وزیر اعلیٰ، مغربی بنگال)، شرد پوار (صدر، این سی پی (ایس پی)، ایس پی چیف اکھلیش یادو ، لالو پرساد یادو،آر جے ڈی، ایم کے اسٹالن (ڈی ایم کے)، ادھو ٹھاکرے (شیو سینا)، ہیمنت سورین (جے ایم ایم)، محبوبہ مفتی (پی ڈی پی)، بھگونت مان (سی ایم، پنجاب)، اروند کیجریوال، سی پی آئی ایم لیڈر پرکاش کرات کو اس تقریب کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

30 minutes ago

NIA Raid in Bihar: بہار میں این آئی اے کے چھاپے  سے مچی ہلچل

این آئی اے کی ٹیم چھاپےمارنے کے لیے بدھ کی صبح ویشالی ضلع پہنچی۔ این…

2 hours ago

Supreme Court: سی بی آئی کی ذرخواست پریاسین ملک نہیں دے پائے جواب، کیس کی اگلی سماعت 20 جنوری کو

یاسین ملک اور دیگر پانچ ملزمان کے خلاف دو مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ پہلا…

3 hours ago