قومی

Omar Abdullah attends funeral: عمر عبداللہ نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے کشمیری شخص کی آخری رسومات میں شرکت کی

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے کشمیری شخص کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ انھوں نے کلگام میں نامہ نگاروں کو بتایا ’’میں نے سنا ہے کہ اس شخص نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس نے ان کی بندوقوں میں سے ایک چھیننے کی کوشش کی۔ پھر اسے نشانہ بنایا گیا اور اس کی موت ہو گئی۔ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت ان کے خاندان کے ساتھ ہے اور ہم ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔‘‘

پہلگام میں پھنسے ہوئے لوگوں کی واپسی کے لیے حکومت نے چلائی خصوصی ٹرین

پہلگام میں ہوئے افسوسناک دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلگام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو واپس لانے کے لیے حکومت نے خصوصی ٹرین شروع کی ہے۔ اس حملے سے بچ جانے والے سیاحوں کی بحفاظت واپسی کو حکومت ترجیح دے رہی ہے۔ لہٰذا پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد، نقل و حمل کے مسائل کو حل کرنے اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کی روشنی میں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے نئی دہلی کے لیے ایک خصوصی ٹرین سروس شروع کی گئی ہے۔ اس خصوصی ٹرین کے ٹکٹ کٹرا، ادھم پور اور جموں ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں۔ یہ کل ٹرین صبح 9.30 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں کے مختلف مقامات پر موجود کئی سیاح اپنے اپنے شہر واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔ ہمانشو اپادھیائے، چیف پبلک ریلیشن آفیسر، ناردرن ریلوے (این آر) نے کہا ’’ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم نے تمام طبقوں کے مسافروں کی ان کے آبائی شہروں کو واپسی کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی ٹرین کا انتظام کیا ہے۔‘‘

ٹرین کی روانگی کے اوقات یہ ہیں:

کٹرا – رات 9.20 بجے

ادھم پور – رات 9.48 بجے

جموں – رات 11 بجے

کشمیر اور جموں کے علاقوں میں پھنسے ہوئے مسافر اس ٹرین سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دریں اثنا رامبن کے قریب قومی شاہراہ کو بھی یک طرفہ ٹریفک کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

43 minutes ago

Tamil Nadu AI Book Scam: تمل ناڈو کی لائبریری میں مصنوعی ذہانت سے تیار کتابوں کا معاملہ! 1800 مشتبہ کتابوں سے ہنگامہ، طلبہ کے مستقبل پر سوالات

تمل ناڈو کے کوئمبٹور کی پیریار اریوولگم لائبریری میں تقریباً 1800 مشتبہ کتابیں ملی ہیں۔…

1 hour ago

UP Election 2027: اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو انتخابی نظم و ضبط کا دیا سبق، زبان اور رویے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں میں مصروف سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو…

1 hour ago

Saba Karim: صبا کریم: 15 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو، ایک چوٹ نے ختم کیا بین الاقوامی کیریئر

ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اگرچہ…

2 hours ago