قومی

Markazi Jamiat Ahle Hadees Hind on Pahalgam Attack: اصل ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے حکومت،پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ قابل سخت مذمت :مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے ریاست جموں وکشمیر کے پہلگام میں منگل کو سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی وبزدلانہ عمل قراردیتے ہوئے مہلوکین کے ورثاءسے قلبی تعزیت کی ہے اور زخمیوں سے قلبی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے مزید کہا کہ ہم پلوامہ کے سنگین ترین دہشت گردانہ حملہ کی المناکی کو بھو ل بھی نہ پائے تھے کہ یہ دہشت گردانہ ومجرمانہ حملہ ہوگیا۔اس طرح کے سنگین جرائم کے مرتکبین کسی بھی طرح بخشے جانے کے قابل نہیں ہیں۔حکومتوں کو چاہیے کہ اس کے اصل ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں،تاکہ آئندہ پھر کبھی کوئی وطن عزیز کے امن وامان اور شہریوں کی قیمتی جان ومال سے کھلواڑ کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اپنے بیان میں عوام خواص اور میڈیا سے صبر وتحمل سے کام لینے اور امن وقانون اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خرابی کا سبب والی ہر سرگرمی سے کلی اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ امن پسند ہیں ،وہ انسانیت ،جمہوریت اور کشمیریت کیلئے مشہور ہیں ،لیکن کچھ لوگ اس کشمیریت اور انسانیت کو داغدار کرنے کیلئے ایسی ناپاک حرکت کررہے ہیں جنہیں مناسب سبق سکھانا بہت ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Shyamji Krishna Varma Jayanti: انگریزوں کی سرزمین پر آزادی کا بگل بجانے والے شیام جی کرشن ورما کو وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…

16 minutes ago

India’s Biggest-Ever Defence Procurement: ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی خریداری، 114 رافیل کی خریداری کی تیاریاں تیز

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114…

33 minutes ago

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…

3 hours ago