قومی

Amanatullah Khan appeals to the public Donation: امانت اللہ خان نے عوام سے مانگا تعاون، انتخابی اخراجات کے لئے لوگوں سے کی یہ بڑی اپیل

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے موجودہ ایم ایل اے اورعام آدمی پارٹی کے امیدوارامانت اللہ خان نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا پر اپنا ایک پوسٹ ڈال کر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کی ہیں اور عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے جامعہ کوآپریٹیوبینک کا اپنا اکاؤنٹ نمبرشیئر کیا اور یوپی آئی نمبر بھی شیئرکیا ہے تاکہ بڑی تعداد میں لوگ ان کا تعاون کرسکیں۔ آپ کو بتا دیں کہ امانت اللہ خان عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر تیسری بار اوکھلا سے قسمت آزما  رہے ہیں۔

امانت اللہ خان نے اس سے پہلے آج اوکھلا اسمبلی حلقہ کے مدن پور کھادر کے بھنگڑ محلہ میں جاکرعوام سے ملاقات کی۔ انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ پورے اسمبلی حلقہ میں جس طرح سے مجھے عوام کی حمایت مل رہی ہے، اس سے واضح ہے کہ عوام ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے غریبوں اور متوسط طبقے کا پورا خیال رکھا ہے اور سبھی کو بجلی پانی مفت دینے کا کام کیا ہے۔ امانت اللہ خان نے اپنی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ذاکر نگر، بٹلہ ہاؤس سے لے کر مدن پور کھادر، سریتا وہاراورجسولہ تک ہم نے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

 

امانت اللہ خان نے کہا کہ دوسری پارٹیوں کے امیدوارکو پورے اسمبلی حلقہ میں ووٹ نہیں مل رہا ہے بلکہ بی جے پی، کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ڈھائی وارڈ میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مسلم ووٹوں کی تقسیم کا فارمولہ تیارکیا ہے تاکہ وہ اس بار اوکھلا سے کامیاب ہوجائے، لیکن اوکھلا کے ہندومسلم سب مل کربی جے پی اوردوسری پارٹیوں کو ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امانت اللہ خان نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں 2020 سے بھی زیادہ ووٹوں سے اس بار جیتوں گا کیونکہ لوگ ان سب کی ذہنیت کو سمجھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امانت اللہ خان کو عام آدمی پارٹی نے تیسری باراپنا امیدواربنایا ہے۔ انہوں نے 2015 اور 2020 کے اسمبلی الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ حالانکہ اس بارمقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے ان کے خلاف پہلے کانگریس میں رہے منیش چودھری کو امیدوار بنایا ہے جبکہ کانگریس نے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی بیٹی اریبہ خان کوامیدواربنایا ہے۔ وہیں جیل میں بند شفاء  الرحمٰن مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پر قسمت آزما رہے ہیں۔ حالانکہ شفاء الرحمٰن کو عدالت سے حراستی پیرول مل گئی ہے اوراب وہ کل سے انتخابی تشہیر میں حصہ لے سکیں گے۔ اس طرح سے مقابلہ چہاررخی نظر آرہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

26 minutes ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

2 hours ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

4 hours ago