قومی

Delhi Assembly Election 2025: امانت اللہ خان نے کانگریس کو بتایا مسلمانوں کا دشمن، عام آدمی پارٹی کی جیت کا بھروسہ جتایا

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر سے کانگریس کے امیدواروں کی فہرست تیارہوئی ہے تاکہ مسلم ووٹوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے اوربی جے پی کے لئے راستہ ہموارہوسکے۔ یہ بات امانت اللہ خاں نے میڈیا اہلکاروں سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے اروند کیجریوال کے ذریعہ خواتین کو 2100 روپئے دینے کے اعلان کی مخالفت کرنے والوں کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس غریب بے سہارا خواتین کوخوشی کا ایک پل بھی دینے کے خلاف ہے اور یہ  استحصالی رویہ ہے۔

اوکھلا کے موجودہ رکن اسمبلی نے کہا کہ کانگریس اور بے جی پی سکہ کے دو رخ ہیں۔ کانگریس نے جوکہا، بی جے پی نے وہ کیا۔ بابری مسجد کی شہادت اس کی زندہ مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی تباہی اوربربادی کی ذمہ دارکانگریس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچرکمیٹی کی رپورٹ اس کا ثبوت ہے۔ کانگریس کے ذریعہ تیارکردہ سچرکمیٹی کی رپورٹ اس بات کی گواہ ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدترہے۔

 

امانت اللہ خاں نے کہا کہ کیجریوال ظلم ناانصافی کے خلاف ایک تحریک کا نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذھب کے نام پرتفریق پیدا کرکے سیاست کرنے والے جمہوری نظام کے دشمن ہیں۔ کانگریس نے مسلمانوں کا استعمال اپنی سیاسی ہانڈی تیارکرنے کے لئے ایندھن کی طرح کیا، اس لئے ملک کی دوسری بڑی آبادی کے خلاف سازش رچنے والوں سے عوام ووٹ کے ذریعہ انتقام لیں گے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹوں کی تقسیم سے خودکوکمزورنہ کریں اوراپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کوپہچانیں میرجعفر اورمیرصادق سے ہوشیاررہیں اوران لوگوں کو مایوس نہ کریں جوعوام کی خوشحالی کےلئے برسرپیکارہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی حلقوں میں امیدواروں کی کثرت دراصل مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے ہے۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago