دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا دن ہے۔ اوکھلا اسمبلی سیٹ پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے موجودہ ایم ایل اے امانت اللہ خان، بی جے پی کے منیش چودھری اور کانگریس کی اریبہ خان کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔لیکن ان تمام کے راستے میں اس بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار اور دہلی فسادات کے ملزم شفاء الرحمان کھڑے ہیں ، اس لئے اس بار اوکھلا میں ناہی عام آدمی پارٹی کیلئے مقابلہ آسان رہا ااور ناہی کانگریس اور بی جے پی کیلئے یہاں کا میدان خالی تھا۔
عام آدمی پارٹی کےامیدوار امانت اللہ خان اوکھلا سے مسلسل تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2015 کے انتخابات میں اوکھلا سیٹ پر جیت درج کی تھی۔ 2020 کے انتخابات میں امانت اللہ نے 1,30,367 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی، جو ان کے بی جے پی کے حریف برہم سنگھ کے 58,540 ووٹوں سے دوگنا ہے۔
اوکھلا اسمبلی حلقے میں ان کے مضبوط رابطے کے باوجود، خان کے لیے اس بار کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم کے حریف امیدواروں کے ساتھ لڑائی زیادہ مشکل بن گئی ہے۔تاہم، عآپ کے امیدوار امانت اللہ خان، جن کی علاقے میں مضبوط گرفت مانی جاتی ہے، نے اس مقابلے میں ووٹوں کی گنتی سے پہلے بڑے اعتماد کے ساتھ کہا ہے کہ اوکھلا میں کل 3 لاکھ 80 ہزار 295 ووٹ ہیں۔ فارم 17 سی کے مطابق اوکھلا میں کل ووٹ پول 2 لاکھ 16 ہزار 729 تھے۔ انشاء اللہ ہم ایک بڑی جیت حاصل کریں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس بار اوکھلا اسمبلی سیٹ کے لیے ووٹنگ 5 فروری 2025 کو ہوئی تھی۔ 54.9 فیصدلوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔مسلم ووٹروں کی اکثریت والی اوکھلا سیٹ 2015 سے عآپ کا گڑھ رہی ہے۔ لیکن اس سے قبل اس سیٹ پر کانگریس کا دبدبہ تھا۔ 1993 کے انتخابات میں، پرویز ہاشمی نے کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے یہ سیٹ جنتا دل کے ٹکٹ پر جیتی تھی۔ ہاشمی نے 1998، 2003 اور 2008 میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ہاشمی کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے آصف محمد خان نے 2009 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے کانگریس کے بینر تلے 2013 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا اور جیت حاصل کی۔ اس کے بعد 2015 میں عآپ کے رہنما امانت اللہ خان نے یہاں اپنی پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔تاہم، اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوار شفا الرحمان خان نے اوکھلا میں اپنی گرفت میں اضافہ کیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کو دہلی اسمبلی کی اوکھلا سیٹ سے بھی بڑی امیدیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…