قومی

Oil India discovers natural gas in Andaman shallow offshore block: آئل انڈیا نے انڈمان کے قریب سمندر میں دریافت کی قدرتی گیس

: آئل انڈیا لمیٹڈ (OIL) نے انڈمان جزائر کے ساحلی علاقے میں واقع کم گہرے سمندر (shallow offshore) میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ یہ اطلاع کمپنی نے اپنے ایک بیان میں دی، قابل ذکربات یہ ہے کہ دریافت کی مقدارکے بارے میں فی الحال کوئی اندازہ ظاہرنہیں کیا گیا۔آئل انڈیا لمیٹڈ (OIL)  کے بیان کے مطابق  قدرتی گیس کی موجودگی کا پتہ دوسرے دریافت کنویں وجیا پورم-2 (Vijayapuram-2) میں چلا، جو آف شور انڈمان بلاک AN-OSHP-2018/1 میں کھودا گیا تھا۔ یہ بلاک OIL کو اوپن ایکریج لائسنسنگ پالیسی (OALP) کے تحت الاٹ ہوا تھا۔کمپنی نے کہا: قدرتی گیس کی ابتدائی پیداوار کی جانچ کے دوران، گیس کے بہاؤ کی وقفے وقفے سے آمد کے دوران حاصل کردہ نمونوں کے ابتدائی تجزیے سے قدرتی گیس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ گیس کی پیدائش (genesis) کو سمجھنے کے لیے مزید آئسوٹوپ اسٹڈیز کی جا رہی ہیں۔یہ دریافت انڈمان شیلّو آف شور بلاک میں جاری تلاش مہم کے دوران ہائیڈرو کاربن کی پہلی رپورٹ شدہ موجودگی ہے۔
پس منظر
آئل انڈیا اور او این جی سی (ONGC) دونوں انڈمان سی میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں سرگرم ہیں، اس امید میں کہ ایسی کوئی دریافت ہوگی جو بھارت کی 88فیصد تیل درآمدی انحصار اور 50فیصد گیس کی درآمدی ضرورت کو کم کر سکے گی۔مارچ 2025 میں ONGC نے الٹرا-ڈیپ واٹر کنواں ANE-E کی کھدائی شروع کی تھی، مگر نتائج ابھی ظاہر نہیں کیے گئے۔آئل انڈیا لمیٹڈ (OIL)  نے کہا: ابتدائی جائزے کے مطابق، یہ دریافت ہائیڈروکاربن کے ماخذ، ہجرت کے راستے یا جمع ہونے کی جگہ کی نشاندہی کر سکتی ہے، جو آئندہ تلاش و کھدائی کی حکمت عملی کے لیے اہم ہو گی۔
مزید تفصیلات
آئل کے مطابق، مزید ٹیسٹنگ بھی جاری ہے تاکہ اوپری علاقوں (higher-up prospects) میں گیس کی موجودگی کا بہتر اندازہ لگایا جا سکے۔پیٹرولیم وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بتایا کہ یہ کنواں انڈمان کے مشرقی ساحل سے 17 کلومیٹر (9.2 ناٹیکل میل) دور، 295 میٹر پانی کی گہرائی میں اور 2,650 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ابتدائی ٹیسٹنگ میں 2,212 سے 2,250 میٹر کی گہرائی پر گیس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس میں وقفے وقفے سے فلیئرنگ (جلنا) بھی دیکھا گیا۔حاصل شدہ گیس کے نمونے کاکیندا (Kakinada) لے جا کر ٹیسٹ کیے گئے، جہاں معلوم ہوا کہ گیس میں 87 فیصد میتھین موجود ہے۔
وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا: اگرچہ ذخیرے کا مکمل سائز اور تجارتی قابلیت آئندہ مہینوں میں جانچی جائے گی، لیکن انڈمان بیسن میں ہائیڈروکاربن کی موجودگی کا ثبوت ملنا ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ ہمارے اُس دیرینہ یقین کی توثیق ہے کہ انڈمان بیسن قدرتی گیس سے مالا مال ہے — جیسا کہ میانمار سے انڈونیشیا تک کے علاقے میں دیکھا گیا ہے۔یہ دریافت نہ صرف بھارت کے توانائی کے خودکفیل بننے کے خواب کو تقویت دیتی ہے بلکہ انڈمان علاقے میں مزید تلاش کے امکانات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ اگر تجارتی طور پر قابلِ عمل ثابت ہوئی، تو یہ بھارت کے گیس درآمدی انحصار کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے — اور توانائی کے نقشے پر انڈمان کو ایک نئے مرکز کے طور پر ابھار سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس  اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

2 hours ago