قومی

جنسی استحصال کی شکایتوں پرکارروائی نہ ہونے پرطالبہ نے کی خودکشی، اب پرنسپل گرفتار

اوڈیشہ کے بالاسورضلع میں ایک 22 سالہ طالبہ کے ذریعہ خودکوآگے لگائے جانے کے معاملے میں فقیرموہن آٹوموہن آٹونمس کالج کے پرنسپل کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ طالبہ نے یکم جولائی کوکالج کے ایک پروفیسرپرجنسی استحصال کے سنگین الزام لگائے تھے۔ اس نے ایک طویل خط کئی ماہ سے ہو رہے جنسی استحصال اوردھمکیوں کا ذکرکیا تھا۔

حالانکہ طالبہ کے مطابق، کالج انتظامیہ اورپولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے 11 دن بعد اس نے کالج احاطے میں ہی خود کوآگ لگا لی۔ طالبہ کوایمس بھونیشورمیں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ 90 فیصد سے زیادہ جل چکی ہے اورزندگی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس حادثہ کے بعد سیاسی تنازعہ، طلبہ تنظیموں کے احتجاج اور تعلیمی اداروں میں احتساب کے مطالبات میں شدت آگئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اب پرنسپل کولاپرواہی اورشکایات کونظراندازکرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔

جنسی استحصال کی شکایت، پھربھی کالج انتظامیہ کی خاموشی

اوڈیشہ کے بالاسورضلع کے فقیرموہن کالج کی بی ایڈ کی طالبہ نے یکم جولائی کواپنے ڈپارٹمنٹ پروفیسرسمیرکمارساہوکے خلاف مسلسل جنسی استحصال اوردھمکیوں کی تحریری شکایت کالج کی داخلی شکایت کمیٹی کو سونپی تھی۔  طالبہ نے ایک طویل خط میں لکھا تھا، جس میں اس نے بتایا کہ کیسے کئی ماہ سے اس کا ذہنی اور جسمانی استحصال ہو رہا ہے۔ یہ خط طالبہ نے سوشل میڈیا پربھی شیئرکیا تھا، جس میں ریاست کے وزیراعلیٰ، وزیرتعلیم اورسینئرافسران کومخاطب کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

INDIA alliance meeting: انڈیا الائنس  کی میٹنگ میں کون کون ہوئے شامل؟ کانگریس نے جاری کی مکمل فہرست

رپورٹ کے مطابق انڈیا اتحاد سے دو جماعتیں الگ ہو چکی ہیں۔ پہلے اس اتحاد…

24 seconds ago

SP’s Bold Move in Rajya Sabha Fray: راجیہ سبھا کے میدان میں ایس پی کا بڑا داؤ، رام گوپال کے ساتھ دھن راج ناتھوانی نے کیا نامزدگی داخل

دھن راج ناتھوانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں گروپ صدر ہیں۔ ان کی پروفائل کے مطابق…

49 minutes ago

Drug-Free Punjab: وزیر داخلہ امت شاہ آج جالندھر میں نشہ مکت پنجاب یاترا کو دکھائیں گے ہری جھنڈی

ریلی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کے…

2 hours ago

Rename AI as Super Intelligence: ٹرمپ نے بدلا اے آئی کا نام، مسک، پچائی اور زکربرگ کی موجودگی میں ایگزیکٹو آرڈر پرکئے دستخط

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…

2 hours ago

Gujarat Anti-Terrorism Squad: گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی نے بحیرہ عرب میں 3000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، 5 پاکستانی گرفتار

تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…

3 hours ago