قومی

”Organised murder by system“:اڈیشہ میں طالبہ کی موت کے بعد کانگریس نے دی ’بند‘ کی کال، راہل گاندھی نے ’سسٹم‘ کو ٹھہرایا ذمہ دار

بھونیشور: بالاسور میں ایک طالبہ کی موت کے بعد کانگریس نے 17 جولائی کو اڈیشہ میں ریاست گیر ’بند‘ کی کال دی ہے۔ جنسی ہراسانی کا شکار لڑکی نے 12 جولائی کو خودکشی کرنے کی  کوشش کی۔ حالت نازک ہونے کی وجہ سے تین دن بعد طالبہ کی موت ہو گئی۔ وہیں، اس واقعہ پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اڈیشہ میں انصاف کے لئے لڑنے والی ایک بیٹی کی موت سیدھے سیدھے سسٹم کے ذریعہ کیا گیا قتل ہے۔

17 جولائی کو ریاست گیر ’بند‘ کا کیا گیا اعلان

کانگریس نے طالبہ کی موت کے بعد اڈیشہ کی بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر بھکت چرن داس اور 8 سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے منگل کے روز کانگریس بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران کانگریس نے 8 دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر 17 جولائی کو ریاست گیر ’بند‘ کا اعلان کیا۔

’’اس بار بھی بی جے پی کا سسٹم ملزم کو بچاتا رہا‘‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر کانگریس ایم پی نے لکھا، ’’اس بہادر طالبہ نے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی، لیکن انصاف دینے کے بجائے اسے دھمکیاں دی گئیں، ہراساں اور بار بار ذلیل کیا گیا، جنہیں اس کی حفاظت کرنی تھی، وہی اسے توڑتے رہے۔ ہر بار کی طرح، بی جے پی کا سسٹم ملزم کو بچاتا رہا اور ایک معصوم بیٹی کو خود کو آگ لگانے پر مجبور کر دیا۔‘‘

’’اڈیشہ ہو یا منی پور، ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا، ’’یہ خودکشی نہیں ہے، یہ سسٹم کے ذریعہ منظم قتل ہے۔ پی ایم مودی، اڈیشہ ہو یا منی پور، ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں، ٹوٹ رہی ہیں اور دم توڑ رہی ہیں، اور آپ خاموش بنے بیٹھے ہیں۔ ملک کو آپ کی خاموشی نہیں، جواب چاہئے، ہندوستان کی بیٹیوں کو تحفظ اور انصاف چاہئے۔‘‘

صوفیہ فردوس نے اس واقعہ پر کیا افسوس کا اظہار

اس سے قبل کانگریس کے ریاستی صدر بھکت چرن داس نے کہا کہ کانگریس طالبہ کو انصاف دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ وہیں، کانگریس ایم ایل اے صوفیہ فردوس نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IPL 2027: ممبئی انڈینز کو ملے گا اپنا ’راجہ‘ واپس! کیا روہت شرما پھر سنبھالیں گے ٹیم بلیو کی کمان؟

ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…

6 minutes ago

Manoj Tiwari Address Students: مہاراجا اگرسین کالج میں منوج تیواری کا نوجوانوں کو پیغام، کہا- زندگی کی اقدار اور ہنر کے ساتھ کامیابی کی راہ طے کریں

دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…

14 minutes ago

Acid Attack: اسپتال سے گھر لوٹ رہی تھیں خاتون ڈاکٹر، سرپھرے نے پھینکا تیزاب؛ پولیس بھی حیران، تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات

بہار کے بیگوسرائے میں اسپتال سے گھر واپس جا رہی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے…

50 minutes ago

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

1 hour ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

2 hours ago