قومی

Hijab controversy, doctor did not join: نصرت نے ٹھکرائی نتیش حکومت کی ملازمت، حجاب والی متاثرہ ڈاکٹر نے آخری تاریخ پر بھی نہیں کیا جوائن

حجاب تنازع کے باعث سرخیوں میں آنے والی ڈاکٹر نصرت پروین نے آخرکار سرکاری ڈاکٹر کی ملازمت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ پٹنہ کے سول سرجن دفتر میں ڈاکٹر نصرت پروین کو 31 دسمبر تک آیوش معالج کے طور پر جوائن کرنا تھا۔ تقرری نامہ تقسیم کی تقریب کے دوران حجاب اتارے جانے کے معاملے پر ڈاکٹر نصرت بحث میں آئی تھیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تقرری نامہ دیتے وقت ڈاکٹر نصرت کا حجاب کھینچ دیا تھا، جس کے بعد بہار، جھارکھنڈ سے لے کر پورے ملک میں نتیش  کمار کی اس  غیر مناسب عمل کی مذمت کی گئی تھی ۔ نصرت کے کالج کے پرنسپل نے بتایا تھا کہ وہ جوائن کریں گی، لیکن ان کا یہ اندازہ بھی غلط ثابت ہوا۔

شمولیت کے لیے محکمۂ صحت کی جانب سے اضافی 10 دن کی مہلت دی گئی

سِول سرجن پٹنہ ڈاکٹر اویناش کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر نصرت پروین نے تاحال جوائن نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں نہ تو خود ان کی طرف سے اور نہ ہی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔ شمولیت کے لیے محکمۂ صحت کی جانب سے اضافی 10 دن کی مہلت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب جوائننگ کی آخری تاریخ ختم ہو چکی ہے، کیونکہ محکمۂ صحت پہلے ہی تاریخ میں توسیع کر چکا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز 63 ڈاکٹروں نے سول سرجن دفتر میں شمولیت اختیار کی ہے۔ قومی اطفال تحفظ پروگرام کے تحت 53 ڈاکٹروں کی جوائننگ ہوئی ہے، جبکہ مین اسٹریم میں 10 ڈاکٹروں نے خدمات سنبھالی ہیں۔ پٹنہ صدر بلاک میں ڈاکٹر نصرت پروین کی جوائننگ ہونی تھی۔

سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے پرزور مذمت

15 دسمبر کو پٹنہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں ڈاکٹروں کو تقرری نامے دیے گئے تھے۔ اس موقع کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو ڈاکٹر نصرت کا حجاب کھینچتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ملک کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بہار حکومت کے خلاف سخت ردِعمل دیا۔ جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے نصرت کو اپنے ریاست میں تین لاکھ روپے ماہانہ کی نوکری کی پیشکش کر دی۔ کشمیر میں محبوبہ مفتی کی بہو بلقیس سڑکوں پر نکل آئیں اور نتیش کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے تھانے بھی پہنچیں۔ تاہم بہار کے گورنر عارف محمد خان سمیت کئی بڑی شخصیات نے کہا کہ نتیش کمار ان کے لیے باپ کی مانند ہیں اور اس معاملے کو طول نہیں دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نصرت کو نوکری جوائن کر لینی چاہیے۔اسی دوران نصرت کے کالج سے خبر آئی تھی کہ وہ جوائن کرے گی۔ کالج کی پرنسپل اور اس کی ایک دوست نے تصدیق کی تھی کہ نصرت خدمات سنبھالنے آئیں گی۔ اس کے لیے محکمۂ صحت نے مہلت بڑھا کر 31 دسمبر تک کر دی تھی، لیکن آخری تاریخ تک وہ نہیں پہنچیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

7 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

33 minutes ago

Vande Mataram: ’وندے ماترم‘ گیت نے ہندو مسلم برادری کے درمیان بڑا فرق پیدا کیا، چنڈی گڑھ میں منعقدہ سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال

سری گرو گرنتھ صاحب بھون میں منعقدہ سیمینار میں دانشوروں، قانون دانوں، مذہبی و سماجی…

53 minutes ago

India Tourism Record Growth: سیر و سیاحت کرنے والے بھر رہے ملک کا خزانہ، سیاحت میں تاریخی تیزی، گھریلو سیاح 428 کروڑ سے پار

غیر ملکی زرِمبادلہ سے 2.76 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی، سیاحت کے شعبے نے…

1 hour ago

INDIA Bloc Meeting: انڈیا بلاک کے لیڈر پھر ہوں گے ایک پلیٹ فارم پر! 30 ستمبر کو میٹنگ، CEC گیانیش کمار کے خلاف حکمتِ عملی پر ہوگی بحث

SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…

1 hour ago