قومی

مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی موجودگی میں این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا- ہندوستان میں کسی بھی مذہب کوکوئی خطرہ نہیں

مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ ہندوستان کے دورہ پرہیں۔ انہوں نے آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں خسرو فاونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں کہا کہ ہندوستانی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کواپنی قومیت پرفخر ہے، کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں اوراپنے آئین پرفخرکرتے ہیں۔ اس سے قبل مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور سابق سعودی عرب کے سفیرشیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے بی ایس عبدالرحمٰن آڈیٹوریم میں والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ خسروفاؤنڈیشن کی دعوت پرہندوستان کے دورہ پرتشریف لائے ہیں۔ اس دوران ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ وزیراعظم نریندرمودی، سینئراسلامی رہنماؤں اورمختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب میں این ایس اے اجیت ڈوبھال اور مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ۔ جبکہ مائیک پر ڈاکٹر حفظ الرحمٰن۔

ہندوستان کا آئین مقدس: ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ

مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہندوستانی دانشمندی نے انسانیت کے لئے بہت کچھ دیا ہے اور ہندوستان میں مسلمانوں کو اپنی قومیت اورآئین پر فخرہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہندوستانی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کو اپنی قومیت پر فخر ہے کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں اور انہیں اپنے آئین پر فخر ہے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”ہندوستانی آئین ایک مقدس آئین ہے، جو مختلف ذات پات اور مذاہب کے لوگوں سمیت پورے ملک کو متحد کرتا ہے۔“

محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ہندوستان پرزوردیا کہ وہ دنیا میں امن واستحکام کوفروغ دینے کے لئے مل کرکام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہرملک ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اورسبھی کا ایک ہی مقصد ہے۔  اپنے قیام کے دوران ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ صدر، وزیراعظم نریندرمودی، سینئراسلامی مذہبی رہنماؤں اورمختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہندوستان میں کسی بھی مذہب کو نہیں ہے خطرہ: این ایس اے

 قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ہندوستان میں کوئی مذہب خطرے میں نہیں ہے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ ہندوستان سبھی مسائل کے حل کے لئے رواداری، بات چیت اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ اہندوستان میں سبھی کو برابر کا حق ہے۔ این ایس اے  نے کہا کہ ہندوستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔ ملک نے 26/11 ممبئی حملے سمیت کئی دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کے پیغام کو بلند اور واضح قرار دیا

این ایس اے اجیت ڈوبھال کا کہنا ہے، “مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل کا پیغام بلند اورواضح ہے کہ ہم ہم آہنگی سے رہتے ہیں، ہم امن سے رہتے ہیں اگرآپ انسانیت کے مستقبل کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں… عالی شان آپ کی اسلام کی گہری سمجھ، دنیا کے مذاہب اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مسلسل کوششوں، اصلاح کی راہ پرمستقل رہنمائی کرنے کی ہمت نے نہ صرف اسلام کی بہترتفہیم اورانسانیت کے لئے اس کے تعاون میں اہم کردارادا کیا ہے بلکہ انتہا پسند اوربنیاد پرست نظریات کونوجوان ذہنوں میں مبتلا کرنے سے بھی روکا ہے۔ “

این ایس اے اجیت ڈوبھال انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے۔

این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے۔ انہوں نے شیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا ہے۔

Khalid Raza Khan

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

34 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago