-بھارت ایکسپریس
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تہران میں قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) اجیت ڈوبھال کے ساتھ ملاقات کے دوران، ہندوستان اورایران کے درمیان تعلقات کو خاص طور پراقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ایک ‘نئے مرحلے’ پر لے جانے پر زور دیا۔ ایران کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، پیرکے روزہونے والی ملاقات میں صدررئیسی نے اجیت ڈوبھال کو یہ بھی بتایا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے تناظرمیں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور برکس جیسے گروپس بہت اثرانداز ثابت ہو سکتے ہیں۔
ایرانی ہم منصب علی شمخانی سے کی ملاقات
اجیت ڈوبھال ایک دن کے دورے پر پیر کے روز ایران میں تھے۔ صدررئیسی سے ملاقات کرنے کےعلاوہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب علی شمخانی اوروزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان کے ساتھ الگ الگ تبادلہ خیال بھی کیا۔ اجیت ڈوبھال اورامیرعبداللهیان نے اپنی میٹنگ کے دوران چابہار بندرگاہ کی ترقی، دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں، دوطرفہ بینکنگ سے منسلک موضوعات اور افغانستان کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے امید کا اظہارکیا کہ تہران میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کی میٹنگ کئے جانے سے تعلقات کو نئی رفتار ملے گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اجیت ڈوبھال نے دنیا بھر میں ہو رہے حادثات پر تبادلہ خیال کیا اوران علاقوں کا ذکر کیا، جن میں تہران اور نئی دہلی ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا، ’’اس کے بعد، اجیت ڈوبھال نے طویل مدتی شراکت داری کے فریم ورک کے اندردونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک ‘روڈ میپ’ تیارکرنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔‘‘ یہ مسئلہ بات چیت میں بھی آیا اورڈوبھال نے اس کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ وزارت نے کہا، ’’امیرعبداللہیان اورڈوبھال نے افغانستان کی ترقی سمیت چابہارمیں ایران اور ہندوستان کے مشترکہ کام، دوطرفہ بینکنگ موضوعات، پابندیوں کے خاتمے اور افغانستان میں ترقی سمیت علاقائی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا۔‘‘
ایرانی صدارتی دفترنے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں رئیسی نے گزشتہ سال ستمبرمیں ازبکستان کے شہرسمرقند میں وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا۔ اس کے علاوہ دونوں فریق نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رئیسی نے اس بات کا ذکرکیا کہ ایران اورہندوستان اپنے تعاون کوایک نئی سطح پرلے جا سکتے ہیں، جونئےعالمی نظام سے پیدا ہونے والی پیش رفت کو متاثرکرے گا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…