قومی

NPR Update: نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو اپ ڈیٹ کا کرنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزارت داخلہ نے لوک سبھا میں کیا واضح

مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کے روز لوک سبھا کو مطلع کیا ہے کہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر (NPR) کو اپ ڈیٹ کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ ’’نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ مردم شماری کرانے کے ارادے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مکانات کی فہرست اور رہائشی مردم شماری کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘‘

وزارت داخلہ نے بتایا کہ مردم شماری 2027 دو مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ’’ہاؤس لسٹنگ اینڈ ہاؤسنگ سینسس‘‘ ہوگا، جس میں گھروں کی حالت، سہولیات اور اثاثوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں ’’پاپولیشن اینیومریشن‘‘ کی جائے گی، جس میں ہر فرد کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور ذات پات سے متعلق معلومات درج کی جائیں گی۔ وزیر مملکت نتیانند رائے نے مزید بتایا کہ حکومت نے 16 جون 2025 کو مردم شماری کرانے کے ارادے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مردم شماری کا حوالہ جاتی دن یکم مارچ 2027 ہوگا، جب کہ برف سے ڈھکے علاقوں جیسے لداخ، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے یہ تاریخ یکم اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔‘‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ ابھی حتمی مراحل میں ہے۔ اس سے قبل وزارت داخلہ نے 22 جولائی کو لوک سبھا میں بتایا تھا کہ مردم شماری 2027 کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں 3 اور 4 جولائی کو دہلی میں دو روزہ کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں مردم شماری کے ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں مردم شماری سے متعلق سرگرمیوں، انتظامی یونٹس کے فریم کی منظوری، موبائل ایپ کے ذریعے ڈیٹا جمع کرنے، سیلف اینیومریشن، اور “Census Management and Monitoring System (CMMS)” پورٹل کے استعمال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

8 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago