قومی

Notice to Hindi news channels for using Urdu: ’’اردو الفاظ کے استعمال پر ہندی نیوز چینلز کو نوٹس‘‘ پندرہ دن میں جواب طلب، وزارت اطلاعات و نشریات کی بڑی کارروائی

وزارت اطلاعات و نشریات نے پانچ بڑے ہندی نیوز چینلز کو نوٹس جاری کیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ یہ چینلز اپنی نشریات میں تقریباً 30 فیصد اردو الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ یہ شکایت 9 ستمبر 2025 کو تھانے (مہاراشٹر) کے رہائشی ایس۔ کے۔ شریواستو نے سی پی گرامز پورٹل پر درج کرائی تھی۔

شکایت کنندہ کا موقف

شریواستو جو خود کو قانونی مشیر بتاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندی چینلز روزمرہ گفتگو میں ’’تشر یف رکھیے‘‘ یا ’’سیلاب‘‘ جیسے الفاظ بولتے ہیں، جنہیں ایک عام ہندی داں سمجھ نہیں پاتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ہندی پڑھنے والے بی اے، ایم اے اور پی ایچ ڈی طلبہ کو بھی روزگار ملنا چاہیے اس لیے چینلز پر زبان کے ماہرین کی تقرری ضروری ہے۔‘‘

وزارت کی ہدایت

18 ستمبر کو وزارت کے انڈر سکریٹری نونیت کمار نے پانچوں چینلز کو خط بھیجا، جس میں الزام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیبل ٹیلیویژن نیٹ ورک (ترمیمی) قواعد 2025 کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ چینلز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر وزارت اور شکایت کنندہ کو اپنا جواب بھیجیں۔ یاد رہے کہ مرکز نے جنوری 2025 میں ترمیمی قواعد نافذ کیے تھے، جن کا مقصد ٹیلی ویژن سیکٹر کی جدید کاری اور مؤثر نگرانی ہے۔ ان قواعد کے تحت زبان اور مواد کے استعمال پر بھی سختی کی جا سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

16 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

30 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

48 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago