بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: یوپی کے نوئیڈا تھانہ سیکٹر-39 پولیس کے ذریعہ کریڈٹ کارڈ کی لمٹ (حد) بڑھا کرفراڈ کرنے والے 6 ملزمین گرفتارکئے گئے ہیں۔ قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، مختلف کمپینوں کے 28 موبائل فون، 12 چاندی کے سکّے، 4 سونے کے سکّے، معاملے میں استعمال کی گئی ایک آئی-10 کاراورایک جوپیٹراسکوٹی برآمد کی ہے۔ تھانہ سیکٹر39 نوئیڈا پولیس کے ذریعہ کریڈٹ کارڈ کی لمٹ بڑھا کرفراڈ کرنے والے 6 شاطرملزم، امت کمارولد انل کمار، روی کانت موریہ ولد امرسنگھ، تیج سنگھ ولد رمیش سنگھ، وکاس جھا ولد نوین جھا، ناگیندرشرما ولد منوج شرما، نواب خان ولد ناظم خان کوگودریج بلڈنگ کے پاس پارک سے گرفتارکیا گیا ہے۔
پوچھ گچھ کی تفصیل
ملزم سے پوچھ گچھ پریہ بات سامنے آئی کہ ہم کریڈٹ کارڈ ہولڈرزکی تفصیلات لینے کے بعد ان لوگوں کوکال کرتے ہیں اورانہیں کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھانے کی پیشکش کرتے ہیں، جس کے لئے درخواست دینے کے ئیے ہم انہیں جعلی ویب سائٹ پربھیج دیتے ہیں جوکہ مکمل طورپرجعلی ہے۔ وہ ایسی ویب سائٹس کے لنک بھیجتے ہیں، جوبینکوں کی ویب سائٹس کی طرح نظرآتی ہیں اوران جعلی ویب سائٹس پرڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کرنے کوکہتے ہیں اوران جعلی ویب سائٹس پرگوگل پلے اسٹورکی طرح نظرآنے والا ایک جعلی صفحہ (فیک پیج) کھل جاتا ہے، جس سے لوگوں کولگتا ہے کہ یہ بینک کی ویب سائٹ کواصل ایپ ڈاؤن سے ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں، پھرہم لوگوں سے وہی ایپ انسٹال کرنے کوکہتے ہیں اورایس ایم ایس بھیجنے کی اجازت دیتے ہیں۔
اسی طرح سے ویب سائٹ پرایک فارم کھل جاتا ہے۔ جس میں ہم گراہک (صارفین) سے سبھی کریڈٹ کارڈ کی تفصیل جیسے نام، تاریخ پیدائش، ای میل، پین کارڈ، آدھارکارڈ، موبائل نمبر، شہر، مجموعی لمٹ (حد)، موجودہ حد یا لمٹ، کارڈ ہولڈرکا نام، کارڈ نمبر، میعاد ختم ہونے کی تاریخ، سی وی وی وغیرہ جانکاری دینے کے لئے کہتے ہیں، جس سے جمع کرتے ہی وہ سبھی جانکاری ہماری فرضی ویب سائٹ کے ایڈمن پینل پرآجاتی ہے اورایس ایم ایس جانے کی اجازت ہونے کے سبب گراہک کے موبائل پرموصول ہونے والے سبھی ایس ایم ایس بھی ہمیں ویب سائٹ پرنظرآنے لگتے ہیں۔
جس کے بعد ہم لوگ حاصل جانکاری اوراوٹی پی کی مدد سے آن لائن ای کامرس ویب سائٹ جیسے فلپ کارٹ وغیرہ پرگراہک کے کریڈٹ کارڈس قیمتی سامان جیسے موبائل فون، سونے-چاندی کے سکے وغیرہ آرڈرکرسکتے ہیں۔ آرڈرکئے گئے سامان جوآپ کوآج ہی ہم سے موصول ہوا ہے، کوکم قیمتوں پرفروخت کرنے کی فراق میں ہم آج یہاں آئے تھے کہ ہم گرفتارہوگئے۔
گرفتارملزمین کی مجرمانہ تاریخ
ایف آئی آرنمبر740/24 سیکشن 318(4)، 336(3)، 340(2)، 339 بی این ایس اور66 ڈی آئی ٹی ایکٹ پولیس اسٹیشن سیکٹر39 نوئیڈا کمشنریٹ گوتم بدھ نگر۔ دیگرمجرمانہ تاریخ کی جانکاری حاصل کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…
ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…
بی جے پی صدر کا انتخاب 10 فروری سے 20 فروری کے درمیان ہو سکتا…
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد…
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…