بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ یہ دھمکی بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کے فون پر دی گئی ہے۔ سلمان کے ساتھ ذیشان صدیقی کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، ساتھ میں رقم بھی مانگی گئی تھی۔البتہ اب دھمکی دینے والے شخص کو نوئیڈا سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کی ٹیم نے غفران خان عرف محمد طیب کو نوئیڈا کے سیکٹر 39 سے گرفتار کیا ہے۔ غفران خان عرف محمد طیب جو بریلی، یوپی کا رہنے والا ہے۔ اسی نے ذیشان صدیقی کے دفتر فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار ملزم اس وقت دہلی میں رہ رہا تھا۔ دہلی میں بڑھئی کا کام کرتا ہے۔ تاہم ملزم غفران کو نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری سے کچھ دیر پہلے ممبئی پولیس نے نوئیڈا پولیس کو اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد مشترکہ کارروائی میں اسے نوئیڈا سیکٹر 39 سے پکڑا گیا۔ اب پولیس اس کے دیگر ساتھیوں اور گینگ کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
غفران خان نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے ساتھ ذیشان صدیقی کو بھی فون کر کے پیسے مانگے تھے۔ ملزم نے رقم نہ دینے پر قتل کرنے کی بات کہی تھی۔ اب ممبئی پولیس کی ٹیم ٹرانزٹ ریمانڈ پر اسے لے کر نوئیڈا سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔جہاں آگے کی کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ذیشان صدیقی مرحوم این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ہیں۔ بابا صدیقی کو رواں ماہ کی 12 تاریخ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…