قومی

Noida International Airport: نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافروں کو ملیں گی کئی سہولیات، عالمی ایوی ایشن ہب بنانے کی سمت ایک اہم قدم

اتر پردیش میں تعمیر ہونے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ آٹھ برس کی مسلسل محنت، منصوبہ بندی اور نگرانی کے بعد اب مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے۔ مارچ 2026 میں ایروڈرم لائسنس حاصل کرنے کے بعد اب وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پہلے مرحلے کے افتتاح کے ساتھ اس میگا پروجیکٹ کا باضابطہ آغاز متوقع ہے۔ اس ایئرپورٹ کو اتر پردیش کو عالمی ایوی ایشن ہب بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  کا اہم کردار رہا۔ ان کے ویژن، مسلسل نگرانی اور بروقت فیصلوں کے باعث یہ منصوبہ طے شدہ مدت کے مطابق مکمل کیا گیا۔ حکومت نے اس منصوبے کو صرف ایک ایئرپورٹ تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے صنعتی، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے بڑے مرکز کے طور پر تیار کرنے کی حکمت عملی بھی اپنائی۔
اس اہم منصوبے کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی، جب جولائی میں سائٹ کلیئرنس اور اکتوبر میں وزارت داخلہ سے این او سی حاصل کی گئی۔ اس کے بعد 2018 میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ  لمیٹڈ کا قیام عمل میں آیا، جس سے منصوبے کو ادارہ جاتی شکل ملی۔ سال 2020 میں زیورخ  انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کو کنسیشنائر منتخب کیا گیا اور معاہدہ طے پایا۔اگست 2021 میں فنانشل کلوزر اور ماسٹر پلان کی منظوری کے بعد اکتوبر 2021 میں باضابطہ کام کا آغاز کیا گیا۔ مارچ 2022 میں تعمیراتی کام شروع ہوا اور ٹاٹا پروجیکٹس کو انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹر مقرر کیا گیا۔ 2022 سے 2024 کے درمیان منصوبے کے تمام اہم مراحل بروقت مکمل کیے گئے، جو اس منصوبے کے مؤثر انتظام کی عکاسی کرتے ہیں۔

اکتوبر 2025 میں کامیاب کیلیبریشن فلائٹ انجام دی گئی جبکہ مارچ 2026 میں ایروڈرم لائسنس حاصل ہونے کے بعد ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشن کے لیے تیار ہو گیا۔ اس دوران زمین کے حصول سے لے کر مختلف محکموں کے درمیان تال میل تک ہر مرحلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی فعال نگرانی دیکھنے کو ملی۔یہ ایئرپورٹ نہ صرف لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، برآمدات، لاجسٹکس اور سیاحت کے شعبوں کو بھی نئی رفتار دے گا۔ یمنا ایکسپریس وے صنعتی علاقے میں تیزی سے ترقی جاری ہے، جس سے مستقبل میں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کو اتر پردیش کے لیے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ آٹھ برس پر محیط یہ سفر اب نئی پرواز کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو ریاست کو عالمی رابطے اور اقتصادی طاقت کے نئے مرحلے میں داخل کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

2 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

3 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

3 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

3 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

4 hours ago