نوئیڈا: نیچنل کیپٹل ریجن (NCR) میں ہوا کا آلودگی مسلسل خطرناک سطح پر بنی ہوئی ہے۔ آلودگی کنٹرول بورڈ اور محکمۂ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی–این سی آر کے زیادہ تر شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 400 کے پار پہنچ گیا ہے، جو ’سنگین‘ درجے میں شمار ہوتا ہے۔
این سی آر کا سب سے آلودہ شہر گریٹر نوئیڈا
اس درجے کی ہوا نہ صرف دمہ، دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے بلکہ صحت مند افراد پر بھی اس کے سنگین مضر اثرات پڑتے ہیں۔ غازی آباد اور گریٹر نوئیڈا کی صورتحال لگاتار بگڑتی جا رہی ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 430 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جس سے یہ این سی آر کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔
غازی آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 کے پار
وہیں غازی آباد میں متعدد مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر AQI 404 سے 438 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کی بدترین سطح مانی جا رہی ہے۔ نوئیڈا اور دہلی کی حالت بھی کچھ بہتر نہیں۔ نوئیڈا کے سیکٹر 125، سیکٹر 1 اور سیکٹر 116 جیسے علاقوں میں AQI 324 سے 402 کے درمیان درج ہوا۔
این سی آر میں فی الحال نہیں ہے بارش کا امکان
دہلی کے آنند وہار، بوانا، چاندنی چوک اور علی پور جیسے علاقوں میں آلودگی 350 سے 426 کے درمیان برقرار ہے، جو سانس لینے تک میں دشواری پیدا کر رہی ہے۔ اُمید کی جا رہی تھی کہ موسم کی تبدیلی سے آلودگی میں کچھ کمی آئے گی، لیکن بھارت کے محکمۂ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں موسم میں کسی بڑے بدلاؤ کے آثار نہیں ہیں، نہ ہوا کی رفتار بڑھنے کے اشارے مل رہے ہیں اور نہ ہی بارش کا کوئی امکان ہے۔
زیادہ تر دنوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع
آنے والے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ زیادہ تر دنوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈی اور ساکن ہواؤں کے باعث آلودہ ذرات فضا میں نچلی سطح پر ہی موجود رہتے ہیں، اور دھند انہیں مزید گھنا بنا دیتی ہے، جس سے AQI میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ
صحت کے ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں، ماسک کا استعمال کریں، بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں، اور صبح و شام کھلی ہوا میں چہل قدمی کرنے سے بچیں۔ حکومتی ایجنسیوں اور مقامی انتظامیہ پر بھی آلودگی روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…