قومی

Delhi NCR Weather Today: دہلی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات نے جمعہ تک یلو الرٹ کیا جاری

نئی دہلی :دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے شمال مغربی علاقوں میں شدید گرمی سے فوری راحت ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ جمعرات 23 اپریل کو بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث عوام کے لیے دن کے اوقات میں باہر نکلنا مشکل ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ تک یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، پنجاب، مشرقی راجستھان، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں 23 سے 25 اپریل کے دوران لو چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور شدید ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں، خاص طور پر دوپہر 12 سے شام 4 بجے کے درمیان بچوں اور بزرگوں کو باہر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بدھ 22 اپریل کو دہلی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد ہیٹ ویو کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا۔ آج بھی درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لیے آج بھی الرٹ برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی غیر معینہ مدت تک بڑھائی، بحری ناکہ بندی رہے گی جاری

یہ بھی پڑھیں:ممتا جیت گئیں تو بنگال الگ دیش بن جائے گا: بی جے پی لیڈر کا دعویٰ، ٹی ایم سی نے کہا- بے خوف ہوکر ووٹ ڈالیں ،بنگال کی 152 اور تمل ناڈو کی 234 نشستوں پر ووٹنگ

ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث رات کے وقت بھی گرمی کم نہیں ہو رہی، جس سے شہریوں کو آرام میں دشواری کا سامنا ہے۔ شدید گرمی کے سبب اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں اور دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

8 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

1 hour ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago