قومی

Bharat Express Conclave: ’’ای ڈی اور سی بی آئی کو کیس میں کوئی ثبوت نہیں ملا‘‘ بھارت ایکسپریس کانکلیو میں سنجے سنگھ کا دعویٰ

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد میگا کانکلیو میں سنجے سنگھ نے مختلف سیاسی اور قانونی معاملات پر کھل کر اپنی رائے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے خلاف کیس بنایا گیا تو بار بار یہ سوال اٹھایا گیا کہ چھاپوں کے دوران کیا برآمد ہوا سونا، دستاویزات یا کوئی ٹھوس ثبوت؟ مگر ان کے مطابق کچھ بھی نہیں ملا۔ اس کے باوجود انہیں اور منیش سسودیا کو گرفتار کیا گیا، جسے انہوں نے سیاسی انتقام قرار دیا۔ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ کچھ میڈیا اداروں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف ٹرک بھر کر ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی اسٹوڈیوز میں یہاں تک کہا گیا کہ انہیں وہیں سزا دے دی جائے، جو ان کے بقول جھوٹا پروپیگنڈہ تھا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش تھی۔

دہلی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش

انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ، وزیرتعلیم اور وزیرِ صحت کو جیل بھیج کر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے مطابق اس کا براہ راست اثر عوام پر پڑا اور انتخابات میں پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے بھی ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ ٹرائل کے قابل نہیں ہے۔ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED اور سینٹرل بیورو آف انویسٹگیشن CBI کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ای ڈی کا کنوکشن ریٹ صرف ایک فیصد ہے، یعنی کیس بنائے جاتے ہیں اور گرفتاریاں ہوتی ہیں مگر بعد میں الزامات ثابت نہیں ہو پاتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ وہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھا چکے ہیں۔

کچھ ریاستوں میں لاٹھی تنتر نافذ ہے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 55 برسوں میں راجیہ سبھا میں صرف ایک پرائیویٹ ممبر بل پاس ہوا تھا، جسے بعد میں لوک سبھا میں مسترد کر دیا گیا۔ ان کے مطابق PMLA جیسے قوانین پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے مگر حکومت اس بحث سے گریز کر رہی ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ جمہوریت مکالمے سے چلتی ہے، مگر کچھ ریاستوں میں لاٹھی تنتر نافذ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلمانوں سے لے کر مذہبی رہنماؤں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ریزرویشن اور سرکاری تقرریوں میں بھی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ اس طرح سنجے سنگھ نے کانکلیو کے دوران ای ڈی اور سی بی آئی کے کیسز، دہلی حکومت کے خلاف کارروائیوں، جمہوریت کی موجودہ صورت حال اور عالمی سیاست جیسے موضوعات پر اپنی تفصیلی رائے پیش کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago