قومی

No Aadhaar Without NRC: این آر سی نہیں تو آدھارکارڈ بھی نہیں،آسام کی حکومت کا فیصلہ ،جو این آر سی کیلئے اپلائی نہیں کرے گا اس کا آدھار کارڈ بھی نہیں بنے گا

آسام حکومت نے آسام میں این آر سی کو لے کر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے واضح کیا کہ این آر سی کے لیے درخواست دینا لازمی ہے، اور جنہوں نے این آر سی کے لیے درخواست نہیں دی ہے انہیں آدھار کارڈ نہیں دیا جائے گا۔ ریاست کی ہمنتا بسوا سرما حکومت نے کہا کہ اگر درخواست دہندہ یا اس کے اہل خانہ نے این آر سی کے لیے درخواست نہیں دی ہے، تو منفرد شناختی کارڈ (آدھار) حاصل کرنے کے لیے تمام درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں اس وقت لیا گیا ہے جب  یہ خبر ملی کہ بنگلہ دیش کے لوگ دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سرما نے کہاکہ آسام پولیس، تریپورہ پولیس اور بی ایس ایف نے گزشتہ دو مہینوں میں دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ اسی لیے بنگلہ دیش سے دراندازی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ہمیں اپنے نظام کو مضبوط کرنا ہے۔ اور اسی لیے بیس میکانزم کو سخت بنا دیا گیا ہے۔کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ آدھار درخواست دہندگان کی تصدیق کا کام دیکھے گا اور ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر اس کام کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

سی ایم نے کہا، “ابتدائی درخواست کے بعد، UIDAI اسے ریاستی حکومت کو تصدیق کے لیے بھیجے گا، اور پھر ایک سرکل آفیسر اس بات کی تصدیق کرے گا کہ آیا درخواست دہندہ یا اس کے خاندان کے افراد نے NRC کے لیے درخواست دی ہے یا نہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کہا کہ یہ اصول مرکزی حکومت کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا۔کابینہ کے ذریعہ قبول کردہ ایس او پی کے مطابق، ریاستی حکومت جمع کرائے گئے دستاویزات کی تصدیق کرے گی اور انہیں 45 دنوں کے اندر UIDAI کو آن لائن واپس کر دے گی۔ آپ کو بتادیں کہ آخری  این آر سی فہرست اگست 2019 کو جاری کیا گیا تھا، جس میں 19,06,657 لوگوں کو باہر رکھا گیا تھا۔ 3,30,27,661 درخواست دہندگان میں سے کل 3,11,21,004 نام شامل تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے دعویٰ کیا  کہ ریاست کے چار اضلاع میں آدھار درخواست دہندگان کی تعداد آبادی سے زیادہ ہو گئی ہے، جس پر انہوں نے دھوکہ دہی کا امکان ظاہر کیا۔ اس معاملے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ اس لیے ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آدھار درخواست کے ساتھ این آر سی درخواست کی رسید نمبر بھی دینا ہوگا۔وزیر اعلیٰ سرما نے بتایا  کہ دھوبری سمیت چار اضلاع ایسے ہیں جہاں آبادی سے زیادہ آدھار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ان میں سے بارپیٹا میں 103.74 فیصد، دھوبری میں 103 فیصد اور موری گاؤں اور ناگاؤں دونوں میں101 فیصد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Tamil Nadu rains: تمل ناڈو میں زبردست بارش سے معمولات زندگی درہم برہم، بند کرنے پڑے اسکول،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے اگلے…

3 hours ago

WhatsApp, Facebook اور Instagram ہوا ڈاون، پوری دنیا کے یوزرس نے کی شکایت

واٹس اپ، فیس بک اورانسٹا گرام ڈاون ہوگیا ہے۔ لاکھوں یوزرس اس وقت پریشانی کا…

10 hours ago