بھرت تیواری انکاونٹرسے متعلق سیاست تیزہوگئی ہے۔ اپوزیشن تو سوال اٹھا ہی رہا ہے، این ڈی اے بھی دوخیموں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ بیشتر لیڈران کا یہی مطالبہ ہے کہ منصفانہ جانچ ہو اورجوبھی قصوروارپولیس اہلکارہیں، انہیں سزا ملے۔ شاید اسی دباو کی وجہ سے سمراٹ چودھری نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے ذریعہ معاملے کی جانچ کرانے کا حکم دیا ہے۔ ان سب کے درمیان بہار کے سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار کا ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیوکوآرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی اورترجمان ایجیا یادو نے بھی اتوار(21 جون، 2026) کواپنے ایکس ہینڈل سے شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیومیں نتیش کماریوپی کے ایک سانحہ پرمیڈیا کو بیان دے رہے ہیں۔
نتیش کمار کا پرانا ویڈیو اب وائرل
اس ویڈیو کو اس بنیاد پرسوشل میڈیا پرشیئرکیا جا رہا ہے، جیسے نتیش کمار کا یہ بیان بھرت تیواری کے انکاونٹرسے متعلق ہے۔ حالانکہ یہ ویڈیوپرانا ہے، جو اب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے آرجے ڈی لیڈرایجیا یادونے ایکس پرلکھا ہے، ” بہارمیں موسم کا حال بعد میں پتہ چلتا ہے، لیکن نتیش جی کا من ڈولنے کی قیاس آرائی پہلے شروع ہوجاتی ہے۔”
बिहार में मौसम का हाल बाद में पता चलता है, लेकिन नीतीश जी का मन डोलने की चर्चा पहले शुरू हो जाती है!
#RJD #india #bihar pic.twitter.com/XqY7jWeYt9
— Ejya Yadav (@EjyaYadav_RJD) June 21, 2026
واضح رہے کہ نتیش کمارابھی این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔ بہارمیں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ سمراٹ چودھری وزیراعلیٰ ہیں۔ حالانکہ جس طرح سے ایجیا یادونے نتیش کمارکے من ڈولنے کی بات کہی ہے، اس سے ایسا معلوم ہورہا ہے کہ اس بیان کوبھرت بھوشن تیواری کے حادثہ سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔
کب کا ہے یہ وائرل ویڈیو؟
نتیش کمار کا یہ ویڈیو سال 2023 کے اپریل مہینے کا ہے۔ اس وقت وہ حکومت میں تھے۔ بہار کے وزیراعلیٰ تھے۔ اس دوران یوپی میں گینگسٹر عتیق احمد اوران کے بھائی اشرف احمد کا گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا، جب یہ دونوں بھائی پولیس حراست میں میڈیا کے سامنے آئے تھے۔ صحافی کے طورپرپہنچے بدمعاشوں نے گولی مارکرعتیق احمد اوراشرف کا قتل کردیا گیا تھا۔ اسی معاملے پراس وقت نتیش کمار نے یہ بیان دیا تھا، جو اب بھوجپور کے حادثہ کے بعد وائرل کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…