قومی

Nitish Kumar on Bihar Politics: دہلی پہنچتے ہی نتیش کمارنے لیا یوٹرن! راجیہ سبھا کی حلف برداری سے پہلے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار جمعرات (9 اپریل، 2026) کوپٹنہ سے دہلی پہنچے۔ کل (جمعہ) کے روز وہ راجیہ سبھا کی رکنیت لیں گے۔ لمبے وقت کے بعد نتیش کمار میڈیا کے سامنے آئے۔ راجیہ سبھا کی رکنیت لینے سے پہلے انہوں نے میڈیا کو بیان دیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا، “کل میں حلف لوں گا اوراب یہیں رہوں گا۔ اب واپس یہاں (دہلی) آرہا ہوں۔ اتنے سالوں میں بہت کام کیا ہے، وہاں (بہار)… اب یہاں کام کروں گا۔ ہم نے طے کرلیا ہے کہ یہیں رہیں گے اوروہاں والا (وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق) چھوڑیں گے۔” وہیں نشانت کمار سے متعلق نتیش کمار نے کہا کہ ان کے بارے میں ہمارے لیڈربتائیں گے۔

 نتیش کمارنے لیا یوٹرن؟

نتیش کمار کے اس بیان کے بعد اب سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا دہلی پہنچتے ہی نتیش کمارنے یوٹرن لے لیا ہے؟ واضح رہے کہ جے ڈی یوکے قومی کارگزارصدرسنجے جھا نے واضح طور پر کہا تھا کہ جب سیشن چلے گا تو نتیش کماردہلی میں رہیں گے اور نہیں تو پھر پٹنہ میں رہیں گے۔ این ڈی اے کی نئی حکومت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ نتیش کمار کی قیادت میں ہی آگے بہارچلے گا۔ اب نتیش کمارنے دہلی پہنچنے پریہ کہا، “کل حلف لوں گا اوراب یہیں رہوں گا۔”

نتیش کمار نے اب دہلی میں رہنے کا کردیا اعلان

دوسری طرف، نتیش کمارنے کہا، “وہاں کا چھوڑکے یہاں آئے ہیں… نئے لوگوں کوکردیں گے۔ وہاں اتنا کام کئے ہیں… اب میرے دل میں ہوا کہ اب یہیں رہیں، وہی کررہے ہیں۔ تین چار دن میں بہارنیا کروا دیں گے۔ (مطلب بہارمیں نئی حکومت بنائے گی)۔ پہلے دہلی میں ہی تھے۔ بیچ میں بہارچلے گئے۔ پھرواپس یہاں آگئے ہیں۔” نتیش کمارکے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے وہ مرکز میں وزیر تھے، رکن پارلیمنٹ تھے، اس کے بعد بہارکے وزیراعلیٰ بنے۔ اب واپس پھر سے وہ دہلی آگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

RBI E Rupee Alternative To UPI: نہ نقد رقم کا جھنجھٹ، نہ ایم ڈی آر کا خوف، کیا ہے آر بی آئی کا متبادل یو پی آئی؟

ای روپے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے دکانداروں کو بینک چارجز سے بچنے…

2 hours ago

UP Politics 2027: عمران مسعود کی تاج پوشی: مسلم آؤٹ ریچ یا اکھلیش یادو کو براہِ راست پیغام؟

اتر پردیش میں کانگریس کی نئی تنظیمی حکمت عملی، مسلم ووٹوں، سیٹوں کی تقسیم اور…

2 hours ago