قومی

Nitish Kumar return to Patna: دہلی سے خالی ہاتھ پٹنہ لوٹے نتیش کمار، پی ایم مودی اور جے پی نڈا سے نہیں ہوئی ملاقات،قیاس آرائیاں تیز

بہار میں سیاسی گہماگہمی ایک بار پھر سے تیز ہوگئی ہے اور قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں ہیں ۔ گزشتہ چند دنوں سے بی جے پی اور جے ڈی یو کے مابین جاری سرد جنگ میں آج ایک نیا موڑ تب آیا جب وہ پرگتی یاترا کو چھوڑ کر اچانک دہلی پہنچے ،لیکن دو دن کے انتظار کے بعد بھی پی ایم مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات نہیں ہوئی اور خالی ہاتھ انہیں دہلی سے پٹنہ لوٹنا پڑا ۔ دہلی میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے نتیش کمار نے تعزیت کی۔لیکن آج پی ایم مودی اور جے پی نڈا سے ملاقات کئے بغیر وہ اچانک پٹنہ واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایم مودی سے آج چار بجے ملاقات طے تھی ،لیکن عین وقت پر یہ ملاقات منسوخ ہوگئی۔ حالانکہ اس کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس کے بعد ایک دوسری ملاقات بی جے پی صدر جے پی نڈا سے طے تھی۔ یہ شام ساڑھے چار بجے ملاقات ہونی تھی ،لیکن یہ ملاقات بھی منسوخ ہوگئی  اور نتیش کمار کو فوراًپٹنہ واپس لوٹنا پڑا۔اس دوران جب نتیش کمار دہلی میں تھے تب ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر رہنما للن سنگھ اور سنجے جھا دہلی میں موجود نہیں تھے۔ یعنی جے ڈی یو کے ٹاپ لیڈر دہلی میں موجود نہیں تھے،اس کے باوجود نتیش کمار دہلی آئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی کے سینئر رہنما نشانہ بنارہے ہیں ،ڈپٹی سی ایم وجئے کمار نے کہا کہ تھا کہ ابھی اٹل بہاری واجپئی کا مشن پورا نہیں ہوا ہے۔ابھی ادھورا ہے۔ جب ہماری اپنی حکومت آئے گی تب ان کا مشن پورا ہوگا۔اس سے ناراضگی کے علاوہ گری راج سنگھ کی یاترا سے بھی جے ڈی یو کی ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی ۔ وقف بورڈ پر جے ڈی یو کا اعتراض،20 دسمبر کو این ڈی اے کی میٹنگ سے قبل نتیش کمار کا بیمار ہوجانا، امبیڈکر معاملے پر خاموش رہنا ،یہ سب ایسے اتفاقات ہیں جو کہیں نہ کہیں اس جانب اشارے کررہے ہیں کہ بہار میں تیزی سے سیاسی کھچڑی پک رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال یہی دسمبر کا مہینہ تھا جب نتیش کمار نے مہاگٹھ بندھن کو چھوڑ کر این ڈی اے کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

42 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

2 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

4 hours ago