بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ کے دنیاواں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران نتیش کمار کی زبان پھسل گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہار کی تمام 40 سیٹیں اور ملک بھر میں 400 سے زیادہ سیٹیں جیتنا چاہتے ہیں۔ اورہماری چاہت ہے کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعلیٰ بن جائیں تاکہ ملک ترقی کرے، بہار ترقی کرے۔اس دوران اسٹیج پر موجود روی شنکر پرساد اور جے ڈی یو کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے جھا نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو روک دیا۔ تب وزیر اعلیٰ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اپنی غلطی کو سدھار لیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقی کا نعرہ بلند کیا اور این ڈی اے کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ نتیش کمار نے عام ووٹروں سے روی شنکر پرساد کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
ریلی میں نتیش کمار نے آر جے ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ 2005 سے پہلے کوئی بھی خوف کے مارے شام کو گھر سے نکلنے کی ہمت نہیں کرتا تھا۔ بہت لڑائیاں ہوئیں، صحت اور تعلیم کا برا حال تھا۔ سڑکوں کی حالت خراب تھی۔نتیش کمار نے کہا کہ جب میں ایم پی تھا تو صرف چند جگہوں پر سڑکیں تھیں۔ ہر جگہ پیدل جانا پڑتا تھا۔ سی ایم نے کہا کہ انہیں (آر جے ڈی) موقع ملا لیکن کوئی کام نہیں کیا۔ آر جے ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے سی ایم نتیش نے کہا کہ آج وہ ہمارے خلاف ہو گئے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیا، جبکہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ لالو کا نام لیے بغیر سی ایم نتیش نے کہا کہ ایک آدمی نے 9 بیٹے بیٹیوں کو جنم دیا۔ اب صرف بیٹا بیٹی ہی کرتے رہتے ہیں۔ جب ہم ان کے ساتھ آئے تو دیکھا کہ وہ گڑبڑ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر نتیش کمار نے مزید کہا کہ سال 2005 میں این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد تعلیم، صحت، سڑک، بجلی، روزگار سمیت تمام شعبوں میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے سات نشچئے پروگرام کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ 2005 سے 2020 کے درمیان تقریباً آٹھ لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…