بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت کی تشکیل مکمل ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے اپنی لیجسلیٹو پارٹیز کے لیڈروں اور وزیراعلیٰ کے طور پر نتیش کمار کو منتخب کیا ہے۔ 20 نومبرکے حلف برداری پروگرام میں نتیش کمار سمیت 26 وزراء نے حلف لیا۔ اب بحث اس بات پر ہے کہ جن خواتین ووٹر نے این ڈی اے کو اقتدار کی باگ ڈور سونپی، انہیں کابینہ میں کتنی جگہ ملی ہے۔
3 خواتین کو ملا وزیر کا عہدہ
وزیراعلیٰ نتیش کمار کے حلف لینے کے بعد دیگر کابینہ اور ریاستی وزراء نے بھی حلف لیا۔ کل 26 وزراء نے حلف اٹھایا جن میں تین خواتین وزراء بھی شامل ہیں: لیشی سنگھ، رما نشاد اور شریسی سنگھ۔ شریسی سنگھ اور رما نشاد بی جے پی سے جبکہ لیشی سنگھ جے ڈی یو سے ممبر اسمبلی ہیں۔ اوپندر کشواہا کی اہلیہ سنیہلتا کشواہا کے حلف لینے کی بھی چہ مگوئیاں تھیں، لیکن فی الحال انہیں کابینہ میں جگہ نہیں ملی۔ حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سب کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بہار کی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے کام کریں گے۔
50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیتنے والی خواتین وزراء
جے ڈی یو کی خاتون وزیر لیشی سنگھ نے دھمداہا اسمبلی نشست سے انتخاب لڑا اور ان کے خلاف آر جے ڈی کے سنتوش کمار امیدوار تھے۔ لیشی سنگھ نے 55 ہزار ووٹ کے فرق سے جیت حاصل کی۔ رما نشاد، جو بی جے پی کے ٹکٹ پر اورائی اسمبلی سیٹ سے لڑ رہی تھیں، ان کے سامنے وی آئی پی پارٹی کے بھوگندر ساہنی تھے، اور رما نے 57 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تیسری خاتون وزیر شریسی سنگھ نے جموی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اور آر جے ڈی کے محمد شمشاد عالم کو 54 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
بہار میں کتنی خواتین ووٹر تھیں؟
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کے مطابق خواتین ووٹرز کا کردار بہت اہم رہا۔ خواتین نے انتخابی نتیجوں کو اس طرح موڑا کہ سیاسی جماعتیں اب انہیں نظر انداز نہیں کر سکتیں۔ 2025 کے انتخابات میں مردوں کے مقابلے تقریباً 9 فیصد زیادہ خواتین نے ووٹ ڈالا۔ بہار میں کل 7.4 کروڑ ووٹروں میں سے 3.51 کروڑ خواتین ووٹرز تھیں۔ ان میں بڑی تعداد پہلے سے نتیش کمار کو ووٹ دیتی آ رہی ہے۔ اس بار 71.6 فیصد خواتین نے ووٹ ڈالا جبکہ مردوں کا ووٹنگ فیصد کافی کم رہا۔خواتین ووٹروں کی مضبوط موجودگی اور حمایت نے انتخابی نقشہ تبدیل کر دیا اور نتیجہ این ڈی اے کے حق میں گیا، جس کے بعد تین خواتین کو وزیر بننے کا موقع ملا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…