قومی

PM Modi congrats to Nitish kumar: پی ایم مودی نے نتیش کمار کو قرار دیا باصلاحیت ایڈمنسٹریٹڑ ،  دسویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے پردی  مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو دسویں بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور تجربہ کار منتظم ہیں، اور ریاست میں بہتر حکمرانی کا ان کا شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کو ڈپٹی وزیراعلیٰ کا حلف لینے پر بھی مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک کئی پوسٹس شیئر کیں۔پی ایم مودی نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:’’نتیش کمار کو بہار کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر بہت بہت مبارکباد۔ وہ ایک باصلاحیت اور تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ ریاست میں بہتر حکمرانی کا ان کا شاندار ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔ نئے دورِ حکومت کے لیے میری طرف سے انہیں دلی نیک خواہشات۔‘‘

انہوں نے دوسری پوسٹ میں لکھا:’’سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کو بہار کے نائب وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد۔ زمینی سطح پر دونوں لیڈروں کے پاس عوامی خدمت کا طویل تجربہ ہے۔ انہیں بھی میری جانب سے بہت نیک خواہشات۔‘‘

پی ایم مودی نے ایک اور پوسٹ میں لکھا: ’’بہار حکومت میں وزراء کے طور پر حلف لینے والے تمام ساتھیوں کو میری دل سے مبارکباد۔ یہ ایک شاندار ٹیم ہے جو باصلاحیت اور وقف رہنماؤں پر مشتمل ہے، جو بہار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ ان سب کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘

نتیش کمار نے جمعرات کو دسویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقدہ تقریب میں گورنر عارف محمد خان نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ، حلف لینے والے وزراء میں وجے کمار چودھری، وجیندر کمار یادو، شروَن کمار، منگل پانڈے، دلیپ جیسوال، اشوک چودھری، لیشی سنگھ، مدن سہنی، نتن نبین، رام کرپال یادو، سنتوش کمار سمن، سنیل کمار، محمد زماں خان، سنجے سنگھ ٹائیگر، ارون شنکر پرساد، سرندر مہتا، نرائن پرساد، رما نشاد، لکھندر کمار روشن، شریسی سنگھ، پرمود کمار، سنجے کمار، سنجے کمار سنگھ اور دیپک پرکاش شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

23 minutes ago

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

2 hours ago