پی جے پی لیڈر اور ریاستی وزیر نتیش رانے۔ (تصویر: اے این آئی)
مہاراشٹرا حکومت میں وزیر اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے ہفتے کے روز شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کی طرف سے ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کی مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آدتیہ ٹھاکرے خود ’’خاموشی سے برقع پہن کر‘‘ ایشیا کپ 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں شرکت کریں گے۔ نتیش رانے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آدتیہ ٹھاکرے برقع پہن کر خاموشی سے میچ دیکھنے جائیں گے۔ ان کی آواز بھی ان کی مدد کرے گی۔ جب وہ برقع میں عورت کی آواز میں بولیں گے تو لوگ سمجھیں گے کہ وہ خاتون ہیں۔ کوئی پہچان بھی نہیں پائے گا کہ وہ آدتیہ ٹھاکرے ہیں۔‘‘
نتیش رانے نے شیو سینا (یو بی ٹی) اور اس کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کے خلاف اس وقت خاموش رہے جب ان کی پارٹی کے ایک ایم پی کی ریلی میں مبینہ طور پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے گئے، سبز جھنڈے لہرائے گئے، سبز گلال اڑایا گیا اور ’’سر تن سے جدا‘‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایشیا کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے ساتھ میچ پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت حب الوطنی کو سیاست اور کاروبار کے ساتھ گڈمڈ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، تو پھر خون اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے بہہ سکتے ہیں؟ جنگ اور کرکٹ ایک ساتھ کیسے ہو سکتے ہیں؟‘‘ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ حکومت نے حب الوطنی کو تجارت کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کی خواتین کارکنان ریاست بھر میں سڑکوں پر اتریں گی اور بطور علامتی احتجاج ہر گھر سے وزیر اعظم مودی کے لیے سندور بھیجا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…