قومی

Nita Ambani celebrates her 62nd birthday with her team: نیتا امبانی کی سالگرہ پرجام نگر کی ٹیم نے دیاسرپارائز،گلابی سوٹ میں حسن کی نئی تعریف بکھیر تی ہوئیں

نیتا امبانی نے ایکم نومبر کو اپنی 62  ویں سالگرہ بڑی ہی خوبصورتی اور سادگی کے ساتھ منائی۔ اس خاص موقع پران کی ٹیم نے اس خاص موقع کو اور بھی خاص بنا دیا۔ انہوں نے جام نگر میں ایک سرپرائز تقریب کی میزبانی کی۔ اس جشن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دو نومبر کو امبانی خاندان کے ایک فین پیج نے انسٹا گرام  پر یہ پیا را سا سالگرہ کا ویڈیو شیئر کیا گیا ۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا،  جام نگرمیں اپنی ٹیم کے ساتھ نیتا امبانی نے اپنی سالگرہ منائی۔”ریلائنس فائونڈیشن کی چیئر پرسن کے اس خاص دن کے لک اور انداز نے سبھی کا دل جیت لیا۔
نیتا امبانی کی سالگرہ کی تقریب

نیتا امبانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر رانی پنک رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔ سوٹ میں سنہری کڑھائی تھی۔ نیتا نے بالیاں اورلٹ والی چوٹی سے اپنا لک مکمل کیا۔ انہوں نے اپنے بالوں میں پھول بھی لگا کھے تھے۔ ایک بڑی بندی  نے ان کے لک کو مکمل کررہا تھا۔
فرش پر گلاب کے پھولوں سے ایک راستہ بنایا گیا
ویڈیو میں نیتا کو کمرے سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں فرش پر گلاب کے پھولوں سے ایک راستہ بنایا گیا ہے۔ وہ پھر اپنی چپل اتارتی ہے اور گلاب کے پھولوں پر چلتی ہے۔ وہ بہت خوش اور حیران نظر آتی ہے۔ اس کے بعد ٹیم سالگرہ کی ایک خوبصورت سجاوٹ ترتیب دیتی ہے، جہاں وہ ٹیم کے ساتھ کیک کاٹتی ہے اور اسے سب کو کھلاتی ہے۔
نیتا امبانی ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر بھی ہیں
نیتا امبانی ریلائنس فاؤنڈیشن اور دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کی چیئرپرسن اور بانی ہیں۔ وہ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ان کی شادی بزنس مین مکیش امبانی سے ہوئی ہے۔ نیتا اور مکیش تین بچوں کے والدین ہیں: ایک بیٹی، ایشا امبانی، اور دو بیٹے، آکاش اور اننت امبانی۔ نیتا کے تینوں بچے شادی شدہ ہیں۔
نیتا امبانی اپنی شان وشوکت کی طرز زندگی کے لیے جانی جاتی ہیں ،وہ فیشن آئیکون ہیں۔ ان کی لک  خوب  وائرل ہوتی ہیں۔ نیتا امبانی نے منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں اپنی بہو رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شرکت کی۔ ان کا لک کافی وائرل ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

41 minutes ago

?What Is Happening on the Street: سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟ انقلاب زندہ باد کا نعرہ آج بھی احتجاج کی آواز کیوں ہے؟

قومی پرچم اس ملک کی شناخت ہے جس سے یہ لوگ تعلق رکھتے ہیں، آئین…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

3 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

3 hours ago