Nipah Virus: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے منگل (12 ستمبر) کے روز کہا کہ کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع میں نپاہ وائرس کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کوزی کوڈ ضلع میں دو لوگوں کی غیر فطری موت کا پتہ چلنے کے بعد پانچ سیمپلز پونے میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو جانچ کے لیے بھیجے تھے۔ یہ سیمپلز اس لیے بھیجے گئے تھے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ وہ نپاہ وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔ ان پانچ میں سے ایک سیمپل مہلوک کا تھا اور چار اس کے رشتہ داروں کے تھے۔ اس کے علاوہ ریاستی محکمہ صحت نے بھی ان دو لوگوں کی موت کے بعد پیر (11 ستمبر) کے روز الرٹ جاری کیا تھا۔
دو لوگوں کی موت سے حکومت سنجیدہ: وجین
ریاست کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے منگل کے روز فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ حکومت دو لوگوں کی موت کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ محکمہ صحت نے ان اموات کی وجہ کے طور پر نپاہ وائرس کے انفیکشن کے شبہ میں ضلع میں الرٹ جاری کیا ہے۔
ریاستی وزیر صحت نے کی اعلیٰ سطحی میٹنگ
ریاستی وزیر صحت وینا جارج ضلع پہنچیں۔ انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔
پہلی موت نجی اسپتال میں ہوئی: وینا جارج
وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ پہلی موت نجی اسپتال میں ہوئی۔ مہلوک کے بچے، بھائی اور اس کے رشتہ دار بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ جارج نے کہا کہ بہت سے لوگ اسپتال پہنچے تھے اور ان لوگوں کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جو مہلوک یا اس کے اہل خانہ سے رابطے میں آئے تھے۔
نپاہ وائرس کا پہلا کیس 19 مئی 2018 کو سامنے آیا تھا
2018 اور 2021 میں کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع میں بھی نپاہ وائرس کی وجہ سے موت کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوبی ہندوستان میں نپاہ وائرس کا پہلا کیس 19 مئی 2018 کو کوزی کوڈ میں سامنے آیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…