قومی

Bengaluru Security Alert: وزیراعظم مودی کے قافلے کے راستے سے جیلیٹن اسٹکس کی برآمدگی کے بعد تحقیق کے لیے بنگلورو پہنچی این آئی اے

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم بنگلورو پہنچ گئی، جہاں وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل ایک مشتبہ پیکٹ سے دو جیلیٹن اسٹکس برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ مقام اس راستے پر واقع ہے جہاں سے وزیر اعظم کا قافلہ گزرنے والا تھا۔ این آئی اے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات میں مدد کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ: ’’این آئی اے کی ٹیم اس مقام کی طرف روانہ ہو چکی ہے جہاں مشتبہ پیکٹ ملا۔ اس پیکٹ میں دو جیلیٹن اسٹکس موجود تھیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کا قافلہ اسی راستے سے گزرنے والا تھا۔ این آئی اے مقامی پولیس کی تحقیقات میں معاونت کرے گی۔‘‘ واقعے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے این آئی اے کی ٹیم کو  جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے تاکہ مقامی پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی جانچ کی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جیلیٹن اسٹکس کس نے وہاں رکھیں اور آیا گرفتار شخص کا اس سے کوئی براہِ راست تعلق ہے یا نہیں۔

دورے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے برآمدگی

مقامی پولیس کے مطابق، اتوار کی صبح کاگلی پورہ کے تتھاگنی علاقے میں نائس روڈ جنکشن کے قریب سڑک سے تقریباً ایک کلومیٹر دور یہ پیکٹ ملا۔ یہ برآمدگی وزیراعظم کے دورے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہوئی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ علاقے میں چیکنگ میں مصروف ایک پولیس کانسٹیبل نے سڑک سے تقریباً 25 فٹ دور ایک دیوار کے قریب مشتبہ پیکٹ دیکھا۔  اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ٹیم موقع پر پہنچی اور وہاں سے دو جیلیٹن اسٹکس برآمد کی گئیں۔ بعد ازاں مواد کو فوری طور پر قبضے میں لے کر علاقے کو محفوظ بنا دیا گیا۔ اب تک کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے، تاہم پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

دھماکے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

پولیس نے ایک ایسے مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے جس نے صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پولیس کنٹرول روم کو فون کر کے HAL ایئرپورٹ اور آرٹ آف لیونگ آشرم کے قریب دھماکوں کی دھمکی دی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 40 سالہ Lohith کے طور پر ہوئی ہے، جسے کورمنگلا علاقے میں واقع اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملزم ذہنی طور پر غیر مستحکم معلوم ہوتا ہے اور اس سے قبل بھی وی وی آئی پی دوروں کے دوران جھوٹی دھمکی آمیز کالیں کر چکا ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے دعویٰ کیا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں، اسرو اور حتیٰ کہ ’برطانوی سلطنت‘ کے لیے بھی کام کر چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: اتر پردیش بی جے پی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کو لے کر پرجوش، 2027 کے اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہوگا روڈ میپ

اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…

36 minutes ago

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

1 hour ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

2 hours ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

3 hours ago